مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
روہنگیا مظالم، پارلیمنٹ اجلاس میں اپنے مطالبے کو پوری قوت سے پیش کرینگے: ڈاکٹر سجاد کریم
نیلسن:یورپین پارلیمنٹ کا ماہانہ اجلاس پیر کے روز سٹراسبرگ میں منعقد ہو گا پچھلے اجلاس میں یورپین پارلیمنٹ میں چیئرمین فرینڈز آف پاکستان گروپ اور نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم نے پارلیمنٹ میں سوال اٹھایا تھا کہ میانمار کی حکومت بری طرح حقوق انسانی پامال کرنے کی مرتکب ہو رہی ہے لہٰذا تا وقتیکہ میانمار حکومت مسلم اقلیت کے خلاف حکومتی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و زیادتی بند نہ کرے یورپین یونین کا کوئی ملک کسی قسم کی تجارت یا سرمایہ کاری نہ کرے اور آنکسوئی کوچی سے دیا گیا نوبل پرائز واپس لیا جائے ہائوس میں بحث کے بعد پارلیمنٹ نے متفقہ فیصلے کی روشنی میں تجارت و سرمایہ کاری کے ضمن میں یورپین پارلیمنٹ کمیٹی آن انٹر نیشنل ٹریڈ کا جانے والے وفد کا دورہ فوری طور پر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا،سجاد کریم نے اپنے حالیہ ایک بیان میں کہا کہ پیر کے روز سٹراسبرگ میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے مطالبے کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پوری قوت سے پیش کریں گے تاکہ پارلیمنٹ میں یورپی یونین کے لئے کسی ٹھوس اقدام کی سفارش سامنے آئے اور مظلوم و مقہور روہنگیا مسلمانوں پر حکومتی سر پرستی میں جاری ظلم و ستم کی کالی رات کا خاتمہ ہو۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر