مقبول خبریں
مانچسٹر کرائون ہال میں سالانہ عرس بابا فرید گنج بخش پاک پتن شریف کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد
اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے چھڑالیاگیا
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا: وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرکیخلاف مکمل ہڑتال، زبردست احتجاجی مظاہرے
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
نوازشریف اور شہباز شریف کا تعلق مضبوط ہے الگ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے: لیگی رہنما
لندن:پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے زیرِ اہتمام ناصر بٹ سینئر وائس پریذیڈنٹ / صدر نوازشریف لورز برطانیہ اور ڈاکٹر اشرف چوھان سابقہ ممبر پنجاب اسمبلی / چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نوازشریف لورز برطانیہ نے فیڈرل منسٹر فار کشمیر افیئرز (سابقہ گورنر گلگت بلتستان) چوھدری برجیس طاھر کے اعزاز میں ڈنر کا اھتمام کیا۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر فیڈرل منسٹر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی اور مستحکم سیاسی جماعت ھے جس کے بلا تفریق و تردید قائد میاں نوازشریف ھیں اگر یوں کہا جائے کہ ن* پر تمام پارٹی کے راہنماؤں کا مکمل اعتماد ھے تو غلط نہی ھوگا۔ سابقہ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ یہ ن کا ھی وژن ھے جس نے نا صرف پارٹی کو بلکہ پاکستان کو مستحکم کیا ھے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر ناصر بٹ اور ڈاکٹر اشرف چوھان چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نوازشریف لورز برطانیہ نے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ ھماری لیڈر شپ کیخلاف مقدمات سیاسی طور پر نقصان پہنچا کر 2018 کے الیکشن میں ھماری متوقع بڑی کامیابی کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنا ھے۔ ناصر بٹ نے کہا کہ ملک و قوم کی فلاح میاں نوازشریف شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن سے بڑھع کر کسی نے نہی کی، ڈاکٹر اشرف چوھان نے کہا کہ عوام اور ووٹ کا فیصلہ سب سے اھم ھے اس کے سامنے باقی سب مخالفین کے فیصلے رد ھو جائیں گے۔ اس موقع پر چئیرمین نوازشریف لورز ملک ریاض نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ نے کہا کہ میاں نوازشریف لوگوں کے دلوں میں رھتے ھیں اور دلوں سے نکالنا آسان نہی ھے۔ ملک ریاض نے کہا کہ "ووی لویو - نوازشریف " کے نعرے سب کو سنائی دے رھے ھیں ۔اس موقع پر صدر وومن ونگ برطانیہ بیگم نوادر خان اور نائب صدر سلک لودھی بھی موجود تھیں، بیگم نوادر خان نے کہا کہ ھم قائد نوازشریف کی اھلیہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے شریف خاندان میں جو پریشانی ھے اس پر دعا گو ھیں کہ اللہ بیگم کلثوم کو جلد از جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ بیگم کلثوم نے مزید کہا کہ ھم مریم نوازشریف کی لاھور حلقہ 120 الیکشن میں شاندار کارکردگی اور کامیابی پر مبارک باد دیتے ہیں اور تمام مسلم لیگی کارکنوں کے نزدیک مریم نوازشریف اور حمزہ شہباز شریف ھماری پارٹی کے مستقبل کے اھم ترین راھنما ھوں گے۔انجم چوھدری صدر یوتھ ونگ نے کہا کہ مکاں نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان مضبوط تعلقات ھیں ان دونوں کی وجہ سے شریف خاندان آہس میں مضبوطی سے جڑا ھوا ھے جبکہ میاں شہباز شریف کے دن رات پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرتے گزرتے ھیں۔اس موقع پر شاکر قریشی نے مہمان منسٹر کے خیالات سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انارکی سے دنیا میں ھماری جگ ہنسائی ہوتی ھے، سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن سمیت سب کو چاھیے کہ ملک کے وقار اور خوشحال مستقبل کے لئے اور جمہوریت کی کامیابی کے خلاف کبھی کھڑے نا ھوں جبکہ ملک کے تمام اداروں کو حکومت کی کامیابی کیلئے کام کرنا چاہئے نا کہ ناکام کرنے کے لئے ۔شاکر قریشی نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے اندر بغضِ نوازشریف رکھنے والے سیٹ مائند کو اب اپنا مائنڈ چینج کرنا چاہئے جبکہ ھماری قیادت کو سول عسکری تعلقات میں مزید بہتری کیلئے دوقدم آگے بڑھ کر کام کرنا چاہئے ۔