مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
چین کی لائٹ انجینئرنگ صنعتوں کی منتقلی سے ڈھائی کروڑ ملازمتیں پیدا ہونگی:وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کے نظریاتی استحکام کیلئے مسلم لیگ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:فدا حسین کیانی
برمنگھم:مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی چیئرمین تنظیمی بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل جموں کشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کی حکومت نے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں اپنی ترجیحات کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کو منظم کرنے،خطے میں میرٹ،گڈ گورننس،بلا تخصیص تعمیر و ترقی کیلئے مضبوط بنیادیں فراہم کر دی ہیں،قائد پاکستان نواز شریف نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دو گنا سے زیادہ اضافہ کر کے خطے کو مثالی تعمیر و ترقی کے سفر پر گامزن کر دیا ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کشمیر لبریشن سیل جسے ماضی میں سیاسی اکھاڑہ بنا دیا گیا تھا کو اس کے اصل مقاصد کیلئے ہم آہنگ کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں،آزاد کشمیر میں سفارشی کلچر کو ختم کر کے میرٹ کی بالا دستی قائم کر دی گئی ہے،مقامی سطح پر لوگوں کو شریک اقتدار کرنے کیلئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خطے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے بجٹ میں بھی رقم مختص کر دی گئی ہے،وہ یہاں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری محمد اسلم آزاد کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے،تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برمنگھم برانچ کے صدر راجہ تجمل نوابی نے کی جبکہ تقریب سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین،مرکزی رہنما راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ،راجہ امجد خان،کونسلر راجہ وسیم خان،حاجی چوہدری محمد نجیب،چوہدری شکیل الرحمان،راجہ نعمان کمال،مرزا توقیر جرال،راجہ ظہور احمد،عمران چغتائی،واجد یاسین،چوہدری آفتاب،راجہ پرویز خان،ساجد نذیر راجہ،اسد چوہدری،چوہدری اسرار آزاد،راجہ ثاقب ایاز نے بھی خطاب کیا،فدا کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نظریاتی استحکام کیلئے مسلم لیگ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی قائد پاکستان نواز شریف کی قیادت میں بانی پاکستان قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے نظریات کی وارث جماعت ہے جس کی مضبوطی سے ہی پاکستان سیاسی،نظریاتی،معاشی اور اقتصادی طور پر کامیابی کی منازل طے کر سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنا رشتہ پاکستان سے جوڑا تھا اور آج تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پاکستان کا پرچم اپنے سروں پر باندھ کر قربانیاں دے کر اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،فدا کیانی نے کہا کہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہو سکتا ہے اس لئے ہمیں اپنے عملی کردار سے پاکستان کو مضبوط بنانا ہو گا،انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کا کردار مثالی ہے جو ہر موقع پر کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت کیلئے آواز بلند کرتے ہیں،فدا کیانی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی طاقتوں کو یہ باور کرایاجائے کہ مسئلہ کشمیر کسی زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ کشمیریوں کے اس بنیادی حق کا مسئلہ ہے جو اقوام عالم نے تسلیم کر رکھا ہے اور جسے ہندوستان نے اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر غصب کر رکھا ہے،اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور میزبان چوہدری محمد اسلم آزاد اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے فدا حسین کیانی کی برطانیہ آمد پر ان کو خوش آمدید کہا اور ڈائریکٹر جنرل کشمیر لبریشن سیل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا اس فیصلے پر شکریہ ادا کیا،چوہدری اسلم آزاد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کشمیریوں کی امیدیں وابستہ ہیں،کشمیری عوام پوری قوت کے ساتھ قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ رہنمائوں اور کارکنان کی سیاسی ایڈجسٹمنٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان کسی جماعت کا اصل اثاثہ ہوتے ہیں، ہمیں یقین ہے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان جماعتی کارکنوں کے معاملات پر پوری توجہ دیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر