مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
میاں صاحب نظریے کو سمجھتے نہیں، وقت کے ساتھ مؤقف بدلنا نظریہ نہیں ہوتا:بلاول
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا فائبرو مائلجیا نامی موذی مرض کا شکار
لاس اینجلس: مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا فائبرو مائلجیا نامی ایک موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ اس مرض کے شکار افراد کے جسم میں شدید درد رہتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیڈی گاگا نے اس بیماری کا خود انکشاف کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں امریکی گلوکارہ نے بتایا کہ وہ فائبرو مائلجیا نامی مرض میں مبتلا ہیں اور اس کے بارے میں لوگوں میں آگاہی اجاگر کرنا چاہتی ہیں تا کہ میرے علاوہ جو بھی اس کا شکار ہیں انھیں کوئی مدد مل سکے یا فائدہ پہنچ سکے۔خیال رہے کہ 2013ء میں لیڈی گاگا نے پہلی مرتبہ خود کو لاحق ایک مرض کا ذکر کیا تھا، تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے جب انہوں نے اس بیماری سے پردہ اٹھایا ہے۔ 31 سالہ امریکی گلوکارہ لیڈٰی گاگا نے فائبرو مائلجیا کے بارے میں آگاہی کیلئے ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے جسے ٹورانٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اس فلم کو امریکا میں تو پیش کر دیا گیا ہے لیکن برطانیہ میں اسے 22 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس دستاویزی فلم میں لیڈی گاگا کے چاہنے والوں کو ان کے میوزک کیریئر کے بارے میں بھی جاننے میں مدد ملے گی۔