مقبول خبریں
پاکستانی و کشمیری برطانوی شہریوں کا تمام شعبہ جات میں نمایاں مقام باعث فخر ہے:افضل خان
عمران خان خود اپنی پارٹی کیلئے باعثِ شرمندگی ہے : ڈاکٹر اشرف ،ملک ریاض،شاکرقریشی
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
آنگ سان سوچی کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
نیویارک: میانمار کے حکومتی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنگ سان سوچی اقوامِ متحدہ کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی کیونکہ انھیں ملک میں زیادہ اہم امور نمٹانے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سوچی خود پر ہونے والی تنقید یا مسائل کا سامنے کرنے سے گھبراتی نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ میانمار کی رہنما نے گزشتہ سال جنرل اسمبلی سے خطاب میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ساتھ ناروا سلوک اور اپنی حکومت کے اقدامات کی حمایت کی تھی۔ اب جب سے وہاں دوبارہ یہ بحران شروع ہوا ہے انھیں دنیا بھر سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے حال ہی میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ملک کی رہنما آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں کی مدد نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی ریاست رخائن میں جاری تشدد کے بعد ایک اندازے کے مطابق تقریباً 4 لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے۔