مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ وانگ زیوتاؤ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی مایوس قوم کو عمران خان کی شکل میں روشنی کی کرن نظر آتی ہے:شاہ محمود قریشی
اولڈہم :پاکستان کی مایوس، مظلوم اور غربت کی چکی میں پسی قوم کو جو روشنی کی کرن نظر آتی ہے وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شکل میں ہے، ان کی انتھک محنت، کام کے ساتھ لگن اور ہار نہ ماننے والے جذبہ کی وجہ سے انہوں نے چاہے دفاعی تعلیمی میدان یا پھر سیاست ہو میں صاف نیت کی وجہ سے کامیابی حاصل کی، تحریک انصاف کے اندر روح پھونکنے والے بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ بھر میں بسنے والے تارکین وطن ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں مادر وطن میں بسنے والوں کی اخلاقی مالی امداد میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ، بیرون ملک سے بڑی رکاوٹ پرانی سیاسی جماعتیں ہیں جو اس بات سے خائف ہیں کہ ایسا کرنے سے تحریک انصاف کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا لیکن ہم یہ کام کرکے ہی دم لیں گے پاکستان کی معیشت میں بھی آپ لوگوں کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ایسٹرن پویولین ہال اولڈھم میں تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کی جانب سے لاہور کے حلقہ 120 قومی اسمبلی کے ہونیوالے ضمنی انتخاب کی فنڈریزنگ مہم کے موقع پر کیں، انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ چکا ہے اور اب دوبارہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑے گا مسلم لیگ ن کی حکومت کے بلند و باغ دعوے سب کھوکھلے ہیں جب تک ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک ترقی ممکن نہیں سب جماعتوں کے رہنمائوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے ٹوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لانی چاہئے ملک میں تبدیلی ناگزیر ہے پڑھا لکھا طبقہ اکثریت میں تحریک انصاف کے ساتھ ہے یہی نیا پاکستان بنائیں گے انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ سائوتھ ایشین پالیسی کو پاکستان مخالف قرار دیا اور کہاکہ ہم نے فی الفور پریس کانفرنس کرکے اسے مسترد کردیا میانمار روہنگیا کے مسلمانوں پر جو وحشیانہ سلوک کیا جا رہاہے اور جس بیدردی سے انہیں قتل کیا جارہا ہے سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، چیئرمین عمران خان نے فی الفور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر کہا کہ کیا یہ انسانیت کی تذلیل نہیں ہے مذہب کو بنیاد بناکر مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ہم روہنگیا کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں مقبوضہ کشمیر بارے انہوں نے کہاکہ وہاں پر ریاستی دہشت گردی ہو رہی ہے وہاں کی تحریک مقامی افراد نے چلائی ہوئی ہے اس کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ نہیں ہے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ حق خودارادیت دینا چاہئے انہوں نے لاہور کے حلقہ نمبر 120 کے ضمنی الیکشن بارے کہاکہ ہمارا مقابلہ سوچ و شخصیت کے ساتھ نہیں نہیں بلکہ نظام کے ساتھ ہے برطانیہ کے بسنے والوں نے چندہ جمع کرکے پاکستان میں بسنے والوں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں سوشل میڈیا کے ذریعے جو پیغام خاموشی سے یہاں سے آپ نے بھیج دیا ہے اسکے دور رس نتائج برآمد ہونگے، تقریب کی نظامت چوہدری عمران شہناز صدیق نے سرانجام دیئے تلاوت کام پاک حافظ عمر جبکہ نعت رسول مقبول سلمان باٹھ نے پیش کی خیبرپختونخواہ کے ممبر اسمبلی و وزیر ڈاکٹر حیدر خان تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ریاض حسن ، سیکرٹری جنرل باسط شاہ سیکرٹری اطلاعات رانا جہانزیب ، صدر نارتھ ویسٹ ریجن منور خان نیازی کے علاوہ تحریک انصاف برطانیہ کے مختلف شہروں کے صدور نے بھی خطاب کیا۔مقامی گلو کاروں محمد سرور اوردیگر نے مشہور گانا مجھے کیوں نکالا گا کر حاضرین کے اندر جوش و جذبہ تیز کر دیا،فرحان شاہ نے ہارمونیم پر پاکستانی ترانہ اور تحریک انصاف کا نغمہ تبدیلی آ گئی ہے یارو گا کر محفل کو مزید پر جوش کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر