مقبول خبریں
جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کریگی
برطانیہ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں کسی اور ملک میں نہیں: رحمان چشتی و دیگر
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی جارحیت جاری، حریت رہنماء یاسین ملک پھر گرفتار، عمر فاروق نظر بند
نئی دہلی: بھارتی فوج نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو گرفتار کر کے سری نگر جیل منتقل کر دیا جبکہ میر واعظ عمر فاروق گھر پر نظر بند کر دیئے گئے۔ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی سری نگر میں غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف آواز بلند کرنے پر متشدد حکومت نے حریت رہنماؤں کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔ حریت رہنماء یاسین ملک کو سری نگر سے گرفتار کر کے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ میر واعظ عمر فاروق کو گھر پر نظر بند کیا گیا ہے۔ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سری نگر میں مختلف گھروں پر ناجائز چھاپوں کے خلاف حریت رہنماؤں نے نئی دہلی میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کو 11 ستمبر تک جیل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔