مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے، بشریٰ بی بی سے نکاح ہو گیا
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
روہنگیا :مسلمانوں پر مظالم، امت مسلمہ غفلت کی نیند سو رہی ہے:مولانا عبدالشکور قادری
اولڈہم:دنیا میں جب تک مذہب،رنگ و نسل کی بنیاد پر تفریق کا سلسلہ جاری رہے گا اس وقت تک امن و امان قائم ہونا،دہشت گردی کا خاتمہ ہونا انہونی بات ہے کیونکہ جب اس وجہ سے لوگوں کے اندر احساس محرومی پیدا ہوتی ہے تو ایسے واقعات جنم لیتے ہیں اس کی تازہ ترین مثال برما میں روہنگیا میں بسنے والے مسلمانوں پر جس طرح وحشیانہ سلوک کر کے انہیں زندہ جلانے کے ساتھ ساتھ انتہائی بے بسی کی تصویر پیش کرتا ہے،عالمی سطح پر ابھی تک اس بارے ٹھوس اقدامات نہ اٹھانا دوہرے رویے کی غمازی کرنا ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ان دکھ بھرے جذبات کا اظہار اولڈہم مساجد کونسل کے صدر مولانا عبدالشکور قادری نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ غفلت کی نیند سو رہی ہے صرف مرد مجاہد ترکی کے صدر طیب اردگان دلیرانہ طور پر میدان میں آئے ہیں اور واضع اعلان کیا ہے کہ وہ مہاجرین کی مالی و اخلاقی امداد کریں گے اگر برما کی آرمی باز نہ آئی تو پھر فوجی کارروائی بھی کر سکتے ہیں انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،اقوام متحدہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بالخصوص عالم اسلام برما پر سفارتی دبائو ڈال کر وحشیانہ کارروائیاں فی الفور بند کروانے میں کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انکی تمام تر ہمدردیاں روہنگیا میں بسنے والے مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور خدا وند کریم کی بارگاہ اقدس میں دعا گو ہیں وہ جلد اس کڑی آزمائش سے نبرد آزما ہوں،آمین۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر