مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے، بشریٰ بی بی سے نکاح ہو گیا
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
سید باسط شاہ مشوانی کی زیر صدارت پی ٹی آئی برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کا اجلاس
مانچسٹر:تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کا ایک انتہائی اہم ترین اجلاس برطانیہ کے سیکرٹری جنرل باسط شاہ مشوانی کی زیر صدارت مقامی ریسٹورنٹ میں10ستمبر بروز اتوار شام سات بجے ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں بڑے پیمانے پر چندہ مہم بارے خصوصی طور پر منصوبہ بندی کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ اس پروگرام میں پارٹی کے سینئر نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے اس موقع پر سید باسط شاہ مشوانی نے کہا چونکہ عام انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے لہٰذا ہم نے برطانیہ بھر میں چندہ اکٹھے کرنے کی مہم کو شروع کر دیا ہے تاکہ پوری منصوبہ بندی کے ساتھ الیکشن لڑا جا سکے اور اس ضمن میں جتنی بھی رقم کی ضرورت ہو اس میں کمی واقع نہ ہو،ہم بیرون ملک بسنے والے مادر وطن کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور وہاں سے کرپٹ مافیا کو بھگانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے،میاں برادران کا کڑا احتساب ہونا چاہئے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر بیرونی قرضہ جات سے نجات حاصل کرنی چاہئے اس اجلاس میں چوہدری محمد نواز،چوہدری رفیق،چوہدری عمران،شہناز صدیق،منور خان نیازی،عدیل سلیم،نوید بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر