مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے، بشریٰ بی بی سے نکاح ہو گیا
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
تمام امت مسلمہ کے حکمران برما کے مسلمانوں کا قتل عام رکوائیں:پیپلز پارٹی برطانیہ
مانچسٹر:برطانیہ پی پی مرکزی راہنما سابق مشیر حکومت خواجہ کلیم الرحمن سی ای سی مسعود راجہ،سابق صدر مڈ لینڈز الحاج شریف مغل،ساجد قریشی،چوہدری امین،مرکزی راہنما آفتاب باغی،عالم نپوار ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام بند کروایا جائے عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کو برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر آواز اٹھانی چاہئے،برما میں انسانیت کو ختم کیا جا رہا ہے،ظلم بڑھ رہا ہے مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،طاغوت ایک سازش کے تحت مسلمانوں کو قتل کر رہے ہیں امت مسلمہ متحد ہو کر طاغوت کا مقابلہ کرے،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر فوری طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کا مطالبہ ایک مثبت اقدام ہے حکمران اس مطالبے پر فوری طور پر عمل درآمد کریں اور اسلامی سربراہی کانفرنس میں برما کے مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ اٹھایا جائے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر تمام امت مسلمہ کے حکمران برما کے مسلمانوں کا قتل عام رکوائیں انہوں نے کہا کہ 10ستمبر بروز ہفتہ بوقت ایک بجے لندن کے میانمر ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا تمام مسلمانوں اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے علاوہ تمام سیاسی و سماجی تنظیموں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے،مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے تمام برما کے مسلمان بھائیوں کے حق میں آواز اٹھائی جا سکے تمام مسلم ممالک فوری طور پر برما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے ساتھ مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر