مقبول خبریں
پاکستان کے نظریاتی استحکام کیلئے مسلم لیگ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:فدا حسین کیانی
گوادر چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر گوادر رئیل اسٹیٹ کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے: ذیشان چوہدری
کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں ،یہ انکا پیدائشی حق ہے:چوہدری جاوید ،چوہدری یعقوب
نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، شق 203 سینیٹ سے بھی منظور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
ڈاکٹر سجاد کریم کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جارحیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش مسلم ہیرٹیج سنٹر مانچسٹر کا رفاعی کاموں میں اہم کردار:ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان
مانچسٹر:برٹش مسلم ہیرٹیج سنٹر مانچسٹر کے چیئرمین ناصر محمود ایک محنتی اور جفا کش،رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں انکے اس جذبہ انسانیت کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،برطانیہ بھر اور خصوصاً گریٹر مانچسٹر میں رہنے والے ایشیائی ہمیشہ دوسری کمیونٹیز کے علاوہ انگریز کمیونٹی سے باہمی اتحاد و اتفاق اور مل جل کر رہتے ہوئے ایک دوسرے کے غم و خوشی میں شریک ہوتے ہیں اسی جذبہ کے تحت مانچسٹر ایرینا میں خود کش بم دھماکہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے14414.40پونڈز کی خطیررقم جمع کر کے ناصر محمود نے ثابت کیا ہے کہ ہم ایک ہیں اور اس معاشرے کا اہم ستون ہیں،یہ باتیں ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو و وزیر امیگریشن افضل خان،مانچسٹر کونسل کے کونسلرز سومرفی اور جانی رونی نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس سے دشمن طاقتوں کو واضع پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے،بین المذاہب کمیونٹی کے اندر آگے سے بڑھ کر اتحاد و اتفاق اور ایک دوسرے سے باہمی روابط مزید مضبوط ہوا ہے،اس موقع پر ناصر محمود نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام انسانیت کی خدمت،محبت و الفت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اسی جذبہ کے تحت وہ رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے،سابق لارڈمیئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر