مقبول خبریں
ڈیبی ابراہم ،جاوید اقبال اور زاہد چوہان کا ڈیمنشیا کے مریضوں کیلئے آگاہی واک کا انعقاد
دنیامیں القاعدہ کوکبھی بھی پاکستان کی مددکےبغیرشکست نہیں ہوسکتی تھی: میجر جنرل آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
برمنگھم.... ضلع میرپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت الحاج بابو عبدالکریم مرحوم کے پوتے اور عبدالجبار ایڈووکیٹ کے صاحبزادہ بلال جبار نے ڈاکٹر بٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔پاکستانی نژاد ڈاکٹربلال جبار نے یونیورسٹی آف لیڈز سے (MBBS) کی ڈگری اعلیٰ نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جس پر عزیز و اقارب نے فیملی کو مبارکباد پیش کی۔ بابو حاجی محمد نذیر، حاجی عبدالمالک، حاجی ہارون الرشید، انجینئر امجد رضا، ڈاکٹر ارباب نذیر، مسلم لیگ یوتھ ونگ میرپور کے سابق صدر راجہ قیصر شہزاد نے کہا کہ ڈاکٹر بلال جبارنے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا جس سے ہماری خوشی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر بلال اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے۔ اور ہماری یوتھ نے برطانیہ میں 2017ء میں ریکارڈ قائم کئے اور پاکستانی کشمیری نوجوان آج برطانیہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں جس سے ہمارے بزرگوں کی قربانیاں آخر کار رنگ لائیں اور ثمرات شروع ہوگئے ہیں.