مقبول خبریں
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں کشمیری سیمینار کا انعقاد
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
پارٹی نے وزیر اعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا: شہباز شریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
نورِعین رخسانہ نور
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
سائوتھ ہمپٹن .... برطانیہ میں جشن آزادی پاکستان کی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سائوتھ ہمپٹن کے زیر اہتمام پاکستان کی ستر ویں جشن آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں خواتین اور بچوں نے یوم آزادی کے حوالے سے تقاریری مقابلہ میں حصہ لیا، ملی نغمے پیش کئے اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام الٰہی کے بعد قومی ترانہ پیش کر کے کیا گیا۔ نقابت کے فرائض فیصل جاوید اور شکیل خان نے ادا کئے۔ تقریب میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد سمیت ہر عمر کے افراد نے بھرپور شرکت کی اور جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ سترویں جشن آزادی کی تقریب سے پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری زیارت حسین نے اپنے خطاب میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے اوورسیز کمیونٹی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم پاکستان کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور پاکستان میں امن کے خواہاں ہیں۔ اپنے اسلاف کی دی ہوئے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سائوتھ ہمپٹن میں تمام مقامی کمیونٹیز کے ساتھ بلا امتیاز خوشگوار تعلقات قائم کئے ہوئے سماجی خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں اور اپنا مشن جاری رکھیں گے۔ تقریب میں ڈپٹی مئیر سائوتھ ہمپٹن سٹیون اینڈریو نے بھی شرکت کی اور اپنے خطاب میں سائوتھ ہمپٹن کے متعلق معلومات دیں اور پاکستانی کمیونٹی کو ستر ویں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ جشن آزادی کی تقریب میں خواتین اور بچوں نے یوم آزادی کے حوالے سے تقاریر کیں اور ملی نغمے پیش کئے اور مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی اور سماجی خدمات انجام دینے پر کمیونٹی اچیومنٹ ایوارڈ بھی دئیے گئے اور تقریب میں پاکستان کی سترہویں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے اختتام پر معروف قوال اظہر اور ساتھیوں نے قوالیاں پیش کر کے سماں باندھ دیا، نوجوان کافی دیر تک رقص اور دھمال ڈالتے رہے۔ (رپورٹ و تصاویر: عدیل خان)