مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
میاں صاحب نظریے کو سمجھتے نہیں، وقت کے ساتھ مؤقف بدلنا نظریہ نہیں ہوتا:بلاول
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
ہائی کمیشن لندن میں تقریب، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی بھرپور پذیرائی
لندن ... برطانیہ میں مقیم مایہ ناز بین الاقوامی شخصیات پاکستان کی آزادی کے 70 سال پورے ہونے پر پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کو مبارکباد دینے اور اس خوشی کو منانے کے لئے لندن کے پاکستان ہائی کمیشن میں تشریف لائیں۔ اس پروقار تقریب کا اہتمام اور سربراہی صدر یو آئی سی ایف (برطانیہ) شہزادہ حیات نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل لارڈ چارلس گوتھری، سابق برٹش آرمی اینڈ ڈیفنس چیف اور موجودہ کمانڈر انچیف، ہر میجسٹیز ہائوس ہولڈ کیولری (کوئینز گارڈز) تھے۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں چیف آف ڈیفنس پیپل برٹش آرمی لیفٹیننٹ جنرل رچرڈ نوگی، سلطنت اردن کے بریگیڈیئر جنرل اے اے آیاسراہ، ارجنٹائن کے سفیر کارلوس سرسیل، ہندورس کے سفیر ایوان رومیرو مارٹینیز، اسلامی جمہوریہ افغانستان کے سفیر جناب جواد، امریکی سفارتخانے کے پولیٹکل منسٹر زیکاری ہارکنرائیڈر، بھارت میں سابق ہائی کمشنر شاہد ملک، برطانیہ کے پہلے مسلم لارڈ نذیر احمد، برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور امریکہ، مشرق وسطیٰ، چین اور افریقہ کے ملٹری اتاشی شامل تھے۔ یہ تقریب اس لحاظ سے منفرد اور بے مثال تھی کہ کمیونٹی کی طرف سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ایک شاندار جشن کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے دنیا بھر کے ممالک کی نمائندگی کرنے والے ان بین الاقوامی وی آئی پیز کا پرتپاک انداز میں خیرمقدم کیا جنہوں نے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم اور لازمی کردار ادا کرنے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کا دنیا اعتراف کر چکی ہے۔ برطانیہ کے فوجی جرنیلوں نے عالمی امن کے لئے پاکستان آرمی کے کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل رچرڈ نوگی نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کے قلع قمع کے لئے پاکستانی مسلح افواج کی کوششوں اور غیرمعمولی قربانیوں کو اعلیٰ ترین سطح پر سراہنا ضروری ہے۔ (رپورٹ و تصاویر: اکرم عابد)