مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ وانگ زیوتاؤ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
دیار غیر میں قومی و ملی تقریبات نوجوان نسل کو پاکستان سے جوڑے رکھنے کا وسیلہ ہیں: مئیر سلائو
سلائو... برطانیہ بھر میں جشن آزادی کے حوالے سے ان گنت تقریبات منعقد ہوئیں اور دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں نے جشن آزادی بڑی دھوم دھام سے منایا پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سلائو میں منعقد کی جانے والی تقریب کا آغاز پاکستانی نژاد بچوں نے پاکستان کا قومی ترانہ سنا کر کیا۔ تقریب میں سلا ئواور اسکے اردگرد کی علاقوں میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا نے خصوصی طور پر پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا۔ سلائومیں منعقد کی جانے والی تقریب میں ایک خصوصی بات یہ بھی تھی کہ تقریب کی مہمان خصوصی سلائو کی مئیر عشرت شاہ کو سلائو کی پہلی پاکستانی نژاد خاتون مئیر کا اعزاز بھی حاصل ہے تقریب میں ملی نغموں مسلسل گونجتے رہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سائوتھ ایسٹ کے صدر رومی ملک نے کہا کہ دیار غیر میں اس قسم کی تقریبات منعقد کرنے کی وجہ سے نہ صرف وطن سے دوری کا احساس کم ہو جاتا ہے بلکہ برطانیہ میں پروان چڑھنے والی پاکستانیوں کی نئی نسل کو پاکستان کے لئے دی جانے والی قربانیوں کے بارے میں بھی پتہ چلتا ہے۔تقریب میں چیئرمین پی ڈبلیو اے راجہ شبیر، راجہ زاہد، ڈاکٹر محمود ریاض، چوہدری اشتیاق سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔