مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ وانگ زیوتاؤ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پر چین کے بعد روس بھی پاکستان کی حمایت میں بول اٹھا
ماسکو: چین کے بعد روس بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پر پاکستان کی حمایت میں بول اٹھا، پاکستان کو غیر مستحکم کرنا خطے کو غیر مستحکم کرنا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کی پاکستان مخالف تقریر کے جواب میں اب روس بھی اسکے دفاع میں آگے آ گیا ہے، روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابولوف نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان خطے میں اہم ملک ہے، اسکے بغیر کوئی حکمت عملی کامیاب نہیں ہو سکتی۔انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان پر غیر ضروری دباؤ خطے کو عدم استحکام کا شکار کر سکتا ہے، جسکا نتیجہ افغانستان کو بھگتنا پڑے گا، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغانستان کو نظر انداز کئے جانے پر چین اور روس نے دسمبر 2016 میں پاکستان کے ساتھ افغان مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات شروع کئے تھے۔