مقبول خبریں
پاکستان کے نظریاتی استحکام کیلئے مسلم لیگ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:فدا حسین کیانی
گوادر چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر گوادر رئیل اسٹیٹ کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے: ذیشان چوہدری
کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں ،یہ انکا پیدائشی حق ہے:چوہدری جاوید ،چوہدری یعقوب
نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، شق 203 سینیٹ سے بھی منظور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
ڈاکٹر سجاد کریم کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جارحیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیریوں سے بڑھ کر کوئی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا: سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق
مانچسٹر:کشمیری قوم کی منزل الحاق پاکستان ہے اس کیلئے ہم نے پہلے بھی قربانی دی ہے اور اب بھی دینے کیلئے تیار ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،چند میڈیا نمائندگان جو بد قسمتی سے کشمیر اور مسئلہ کشمیر کی تاریخ سے واقف بھی نہیں ہوں گے بڑے بڑے بول بولنے شروع کر دیئے ہمیں کسی سے پاکستان سے جذبہ محب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے کشمیریوں سے بڑھ کر کوئی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ گونجتا ہے،حکومت آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں سابق وزیر اعظم اور ہمارے عوام کے دلوں پر راج کرنے والے قائد میاں نواز شریف کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے دوگنا اضافہ کیا گیا ہم نے نئے سرے سے کام کا آغاز شروع کر دیا ہے اور بلا تفریق عوامی منصوبوں کو تین سال کے اندر مستحکم انفرا سٹکچر کے ذریعے مکمل کرنے کا ہدف رکھاہے برطانیہ کی طرح تو نہیں لیکن اس کے قریب ترین ریاست جموں و کشمیر کو بھی فائدہ پہنچے گا میرپور میں صنعتی زون بنے گا جس پر ابتدائی کام جاری ہے،حکومت کا کام ہوتا ہے کہ وہ عوام کو تمام سہولیات بہم پہنچائے ہماری حکومت میں ذہین اور قابل لوگ شامل ہیں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی ولولہ انگیز قیادت میں اس کو سر انجام دیں گے یہ باتیں آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری خورشید احمد،چوہدری محمد مصطفیٰ اور چوہدری محمد ذوالفقار کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں دیئے گئے ایک استقبالیہ کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت جس نازک ترین موڑ سے گزر رہی ہے اس میں برطانیہ،یورپ،امریکہ،کینیڈا و دیگر ممالک میں بسنے والے کشمیریوں کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے باوجود بھارت کی مضبوط ترین بین الاقوامی لابنگ کے جس طرح خصوصاً برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو ایشیائی نژاد پاکستان و کشمیری ممبران برطانوی پارلیمنٹ اسکے لئے کام کر رہے ہیں قابل ستائش و فخر ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق خود ارادیت ملنا چاہئے اور ہماری منزل پاکستان ہے لیکن اگر پاکستان،بھارت اور چین کشمیر کا کوئی حل اور نکالتے ہیں تو اس پر بھی غور ہو سکتا ہے،آزاد کشمیر کے انتظامی اور عدالتی امور بارے انہوں نے کہا کہ پاکسان سے بہت زیادہ بہتر ہیں اپنے حلقہ انتخاب کے احباب سے مخاطب ہوتے کہا کہ جس طرح انہوں نے ہرباران پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ انکے اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ انکے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انکے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے،استقبالیہ تقریب کی نظامت میزبان اور متحرک سیاسی راہنما چوہدری محمد ذوالفقار نے کی،تلاوت کلام پاک کا شرف ہونہار و طالب علم دانیال مقصود کو نصیب ہوا،چوہدری خورشید احمد،مسلم لیگ ن برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ محمد ادریس،چوہدری محمد ادریس،چوہدری محمد نذیر نے بھی خطاب کیا،برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر افضل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موصوف انتہائی متحرک سیاستدان ہیں،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا پاکستان اور ریاست کی حکومتوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ اس سے بھارت کو ایک مضبوط پیغام ملے گا تحریک آزادی کشمیر اور کشمیریوں کو ہر صورت حق خود ارادیت ملنا چاہئے اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے وہ عرصہ دراز سے مصروف عمل ہیں۔تقریب میں کونسلر عتیق الرحمن،راجہ آفتاب شریف،راجہ مقصود حسین کاکڑوی،راجہ یوسف بندوروی،چوہدری رزاق قادری و دیگر نے بھرپور شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر