مقبول خبریں
راجہ طاہر مسعود کو ملکہ برطانیہ کی طرف سے کمیونٹی کی خدمات پر برٹش ایمپائر میڈل سے نوازا گیا
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے عید الفطر اوپن ہائوس کا اہتمام
مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے شامی تارکین وطن کیلئے خوراک کا کانوائے روانہ کر نے کی تقریب
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
پاکستان کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر پروفیسر فیاض رشید و دیگر کا عید ملن پارٹی کا اہتمام
وصال و ہجر کا قصہ بہت پرانا ہے
پکچرگیلری
Advertisement
عائشہ سید کو فلپائن میں غریب افراد کیلئے خدمات پر ’’سلطنت آف بویان‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا
مانچسٹر:دنیا میں انسان کو جس کام کرنے میں ذہنی،جسمانی و اخلاقی سکون ملتا ہے وہ دکھی انسانیت کا جذبہ ہے اور ہمارے معاشرے میں اب مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اس کی زندہ مثال عائشہ سید کی ہے جو1975سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں،انہوں نے بزنس میں گریجوایشن کرنے کے ساتھ ساتھ یورپ کے مختلف ممالک سوئٹزرلینڈ،اٹلی،لندن سے مختلف کورسز مکمل کئے،پرائی مس وکٹوریہ میں بحیثیت مینجر،امریکن ایئر لائن میں عوامی رابطہ آفیسر،رائل کورٹ آف جسٹس لندن میں ترجمان کف حیثیت سے نمایاں خدمات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ ’’مجلس ادب و آداب ‘‘ بارے فری لانس کنسلٹنٹ بھی ہیں،میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے چند برسوں سے پاکستان میں بینائی سے محروم افراد کی چیریٹیHUF،ہیومن اپیل یوکے،WPAبرطانیہ کے ساتھ ساتھ برما،سیریا،عراق اور فلپائن میں غریب،نادار و بے سہارا افراد کیلئے کام کرنے والے خیراتی اداروں کے لئے رضا کارانہ خدمت سر انجام دے رہی ہیں،برطانیہ میں فلپائن کے سفیر ڈاکٹر شوکت خان جو کہ اب فارن افیئرز سلطان کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں اور فلپائن میں بسنے والے غریب مسلمانوں کیلئے ہمہ وقت کام کرتے رہتے ہیں کہ ساتھ مل کر مختلف چیریٹی کے ذریعے چندہ مہم میں بھرپور حصہ لیا اور انکی مالی،اخلاقی مدد کی،انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو فلپائن کے حکمرانوں نے قدر کی نگاہ سے دیکھا اور ملکہ سلگکی نے خصوصی دعوت دیتے ہوئے ’’سلطنت آف بویان‘‘ ایوارڈ سے نوازا جو میرے لئے بہت ہی بڑے اعزاز کی بات ہے میں اس ایوارڈ کی عزت اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بے سہارا افراد کیلئے کام کرتی رہوں گی اور برطانیہ کے علاوہ دیگر یورپین ممالک میں بسنے والے کاروباری حضرات کو باور کرواتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کروں گی کہ وہ فلپائن جا کر کاروبار کریں کیونکہ وہاں پر زمین بہت زرخیر ہونے کے ساتھ ساتھ سیر و تفریح،پاکستانی کھانوں کی کمی کی وجہ سے ریسٹورنٹ کے کاروبار میں سنہری مواقع میسر ہیں،میری زندگی کا مشن ہے کہ وہاں کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کروں تاکہ وہ خیراتی امداد پر انحصار کرنے کے بجائے محنت مزدوری کر کے عزت سے زندگی بسر کر سکیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر