مقبول خبریں
پاکستان کے نظریاتی استحکام کیلئے مسلم لیگ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:فدا حسین کیانی
گوادر چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر گوادر رئیل اسٹیٹ کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے: ذیشان چوہدری
کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں ،یہ انکا پیدائشی حق ہے:چوہدری جاوید ،چوہدری یعقوب
نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، شق 203 سینیٹ سے بھی منظور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
ڈاکٹر سجاد کریم کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جارحیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان خطےکے امن اور استحکام کے لئے مثبت اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے: جاوید ملک
بحرین: بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کے خطے کے امن اور استحکام کے لئے پاکستان مثبت اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور حال ہی میں بحرین میں پاکستان بحریہ نے کومبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس CTF150 کی کمانڈ سنبھالی ہے - ان خیالات کا اظہار جاوید ملک نے پاکستانی بحری جہاز پی این ایس عالمگیر کی بحرین آمد پر منعقد ایک پرتپاک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا. تقریب میں برطانیہ امریکا چین فرانس جرمنی ترکی جاپان تھائی لینڈ اور خلیجی ممالک کے سفیروں اور اعلی نیول قیادت شریک تھی جس میں US 5th FLEET کے کمانڈر وائس ایڈمرل کیون دونیگن کومنڈر بھی شامل تھے - مہمانوں کی آمد پر پی این ایس عالمگیر کے کپتان امتیاز علی نے استقبالیہ کلمات بھی کہے اور پاکستان نیوی کی پیشوارانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی - پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی حکومتیں اور عوام باہمی محبت کے تاریخی رشتوں میں منسلک ہیں انہوں نے مزید کہا کے پاکستان خلیجی ممالک کی ترقی اور استحکام کو پاکستانی کی ترقی اور استحکام سمجھتا ہے یر شعبہ میں تعا ون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے -