مقبول خبریں
پاکستان کے نظریاتی استحکام کیلئے مسلم لیگ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:فدا حسین کیانی
گوادر چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر گوادر رئیل اسٹیٹ کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے: ذیشان چوہدری
کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں ،یہ انکا پیدائشی حق ہے:چوہدری جاوید ،چوہدری یعقوب
نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، شق 203 سینیٹ سے بھی منظور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
ڈاکٹر سجاد کریم کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جارحیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
اہل سنت والجماعت برطانیہ کا عید الاضحیٰ یکم ستمبر 2017بروز جمعۃالمبارک کو منا نے کا اعلان
مانچسٹر:اہل سنت والجماعت رویت ہلال کمیٹی برطانیہ کا ایک انتہائی اہم اجلاس عبدالرحمن ٹرسٹ میں منعقد ہوا جس میں برطانیہ سے جید علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی جسکی صدارت علامہ قمر الزمان اعظمی نے کی،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ برطانیہ بھر میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر2017بروز جمعۃالمبارک منائی جائے گی اور فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے قربانی دیں گے،علامہ قمر الزمان اعظمی نے کہا کہ تمام علما کو اکٹھا کر کے عملی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے بارے علامہ شاہجہان مدنی کی ذاتی اور انتھک کوششوں کا عمل دخل ہے،ہم انکا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس کام کو عملی جامہ پہنایا،انہوں نے تمام علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا کہ جنکی نیک نیتی کی وجہ سے تمام معاملات بآسانی طے پا گئے اور انشااللہ ہر سال اس پر عمل در آمد کیا جائے گا،اس موقع پر علامہ خلیل حقانی،مفتی انصر القادری،علامہ شاہجہان مدنی،مفتی فیض رسول نقشبندی،علامہ قاری طیب نقشبندی،علامہ طیب الرحمن قادری،علامہ سعید مدنی،علامہ اسلم سیالوی،مولانا عبدالشکور قادری،علامہ شیخ محمد اسلم،صوفی محمد آفتاب،علامہ محمد دین سیالوی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر