مقبول خبریں
راجہ طاہر مسعود کو ملکہ برطانیہ کی طرف سے کمیونٹی کی خدمات پر برٹش ایمپائر میڈل سے نوازا گیا
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے عید الفطر اوپن ہائوس کا اہتمام
مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے شامی تارکین وطن کیلئے خوراک کا کانوائے روانہ کر نے کی تقریب
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
پاکستان کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر پروفیسر فیاض رشید و دیگر کا عید ملن پارٹی کا اہتمام
وصال و ہجر کا قصہ بہت پرانا ہے
پکچرگیلری
Advertisement
ٹرمپ بھارت کو خوش کرنے کی بجائے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں:سید عبدالباسط
اولڈہم:دنیا بھر میں جاری دہشت گردی کی لہر میں پاکستان نے سب سے زیادہ جانی قربانیوں کے ساتھ معاشی طور پر نقصان اٹھایا ہے،تقریباً ستر ہزار افراد لقمہ و اجل بنے جبکہ مسلح افواج و دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس کے نوجوانوں تقریباً سات ہزار سے زائد دہشت گردوں کا نشانہ بنے اور اس لعنت کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت کا رتبہ پایا اور دنیا کے امن کو یقینی بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا،گزشتہ دن امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا میں ایک مرتبہ پھر بھاشن دیتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ پاکستان کو دہشت گردی ختم کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھانا ہوں گے وگرنہ مالی امداد بند کر دی جائے گی اس سے ہم بیرون ممالک بسنے والوں کے دل سخت دکھی ہوئے ہیں اس توہین آمیز الفاظ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور یہ ہمارے مادر وطن کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے اس بارے سخت رد عمل اور دو ٹوک موقف اختیار کرنے کی فی الفور ضرورت ہے،بحیثیت قوم پاکستانی کی عزت نفس غیرت کا مسئلہ ہے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید عبدالباسط شاہ مشوانی نے امریکی صدر کی میڈیا بریفنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھیک مانگنے کا کشکول توڑنا ہو گا،صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی حکمرانوں کو خوش کرنے کی بجائے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں اور جھوٹ کا سہارا نہ لیں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کا راز اس میں ہے کہ جلد از جلد مضبوط خارجہ پالیسی بیان جاری کریں،تحریک انصاف برطانیہ کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ تمام محب الوطن اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر