مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ وانگ زیوتاؤ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف، اُن کے بچوں اور اسحاق ڈار کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک بار پھر اِن ایکشن نظر آنے لگے۔ نظرثانی اپیل کے فیصلے تک نیب کے سامنے پیش ہونے سے صاف انکار کر ڈالا۔ نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کی جانب سے وکیل امجد پرویز نے تحقیقاتی ٹیم کو جواب جمع کرا دیا۔ دو صفحات پر مشتمل جواب میں نیب کا تحقیقاتی طریقہ کار بنیادی اور قانونی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا۔جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی تحقیقات نہیں دھوکہ ہے، آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت انہیں غیرجانبدار ٹرائل کا حق حاصل ہے، نظرثانی درخواست کے ہوتے نیب کی موجودہ کارروائی غیرقانونی تصور ہو گی۔تحریری جواب میں شریف خاندان کی نیب میں طلبی کو چیلنج کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ریفرنس کی تیاری اور تحقیقات کرنا صرف چیئرمین نیب کا اختیار ہے۔