مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا کپتان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج جاری
مقبوضہ کشمیر: بی جے پی کا اتحاد ختم کرنے کا اعلان، وزیراعلیٰ مستعفی
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 1 ستمبر بروز جمعۃ المبار ک کو ہو گی: کویتی میڈیا
کویت سٹی: کویتی شعبہ فلکیات اور سپیس سائنس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 23اگست بروز بدھ کو ذوالحج 1438ھ کی پہلی تاریخ ہو گی۔ اسی مناسبت سے یوم عرفات 31اگست جبکہ عید الاضحیٰ 1 ستمبر کو منائی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 16 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم متحدہ عرب امارات میں ابھی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ عام طور پر یو اے ای میں عید الاضحیٰ کے موقع پر تین چھٹیاں دی جاتی ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کی عدالت عالیہ نے آج مورخہ 21اگست کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کا اعلان کیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اگر چاند دیکھیں تو اس کی شہادتیں مقامی کورٹ میں جمع کرائیں اور جو مسلمان عدالت میں پہنچنے کی سکت نہ رکھتے ہوں وہ پولیس کو اس بارے میں اطلاع دیں۔ عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ اگر ذوالحج کا چاند آج نظر نہ آیا تو عوام آئندہ روز بھی اسے دیکھنے کی کوشش کریں۔