مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ وانگ زیوتاؤ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
بار سلونا میں دہشت گردی کے واقعہ پر سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی رہنمائوں کی مذمت
مانچسٹر:عالمی سطح پر تمام حل طلب مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کو سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا تاکہ مذہب،لسانیت،رنگ و نسل کی بنیاد کو جواز بنا کر دہشت گردی اور انتہا پسند قوتوں کا خاتمہ کیا جا سکے،اب حالات انتہا کی بلندی کو چھو چکے ہیں فی الفور قابل قبول حل نکالنا نا گزیر،یورپ بھر میں مٹھی بھر دہشت گرد اور انتہا پسند عناصر اور مذہب کی آڑ میں پاکستان اور دوسرے ممالک میں معصوم لوگوں کی ذہنی تربیت کر کے انہیں اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والے سرغنوں کا خاتمہ ہونا چاہئے،گزشتہ دن سپین کے شہر بار سلونا میں کچھ عرصہ سے نئے تخریبی حربے کو استعمال کر کے گاڑیوں سے معصوم لوگوں کی جان لینے کی جو لہر چل پڑی ہے اسی کی زد میں چودہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سینکڑوں شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ان دکھ بھرے کلمات کا اظہار سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی شخصیات،چوہدری بشیر احمد رٹوی،چوہدری الطاف شاہد سدھو،راجہ آفتاب شریف،کونسلر عتیق الرحمن،راجہ مقصود حسین کاکڑوی،مولانا شفیق الرحمن شاہین،مولانا عبدالشکور قادری،چوہدری شبیر احمد بہملوی،سید باسط شاہ مشوانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم بار بار زور دیکر اس بات کو دہراتے ہیں کہ مذہب اسلام امن پسندی اور صلح جوئی کا درس دیتا ہے اس کے نام کو استعمال کر کے بے گناہ،معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے بھیڑیے اور جانوروں سے بھی بد تر ہیں،عالمی طاقتوں کا فرض ہے کہ وہ تمام مسائل کو ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر حل کروائیں تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر