مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ وانگ زیوتاؤ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
علامہ سید ظفر اللہ شاہ کی قیات میں محبان وطن کی چوہدری رحمت علی کے مرقد پر حاضری
کیمبرج :ہر سال 14اگست ہماری سیاسی تاریخ کا ایک اہم اور مسرت کا دن ہوتا ہے۔ اس روز دنیا کے نقشے پر پاکستان نام کا ملک معرضِ وجود میں آیا۔ یہ بڑا مبارک دن تھا۔ اس میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے سوا سو سالہ غلامی اور تنگ نظر برہموں کے خواہش تسلط سے آزادی کا تحفہ نصیب ہوا۔ بہترین محل وقوع، شاندار حدود اربعہ اور بے شمار نعمتوں سے آراستہ پاکستان رب العالمین کی طرف سے ایک عطیہ تھا۔ اس ایثار و قربانی کی تاریخ، مسلسل جدوجہد کی تاریخ، آزاد ملک کے لئے حصول میں لاتعداد لوگوںنے اپنا اپنا کردار ادا کیا۔ انہی لوگوں میں ایک نمایاں نام چوہدری رحمت علی مرحوم کا تھا۔ جس کی سیاسی بصیرت نے بہت پہلے آزاد خودمختار ریاست کے حصول کے لئے تحریک مہیا کردی تھی۔ جن کے ذرخیز ذہن نے اس وطن عزیز کا نام پاکستان تجویز کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین علامہ سید ظفر اللہ شاہ اور علامہ فضل احمد قادری نے خالق نام پاکستان مرحوم چوہدری رحمت علی کی قبر پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ وطن عزیز کے یوم آزادی کے موقع پر ممتاز عالم دین و اسکالر علامہ سید ظفر اللہ شاہ کی قیات میں برطانیہ بھر سے محبان وطن کی کثیر تعداد نے تحریک پاکستان کے رہنما و لفظ پاکستان کے خالق مرحوم چوہدری رحمت علی کی آخری آرام گاہ پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔ برمنگھم سمیت برطانیہ کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے سہ پہر تین بجے خصوصی دعا سے مرحوم چوہدری رحمت علی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چوہدری رحمت علی کی قبر پر اپنی نوعیت کی منفرد اس تقریب میں پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، سید فاروق شاہ، حافظ عبداللہ سلطانی، قاضی عبدالطیف قادری اور دیگر نے اظہار خیال بھی کیا۔ علامہ سید ظفر اللہ شاہ نے کہا کہ برطانیہ میں ہر سال پاکستانی وطن کا جشن دھوم دھام سے منارہے تھے لیکن اس زمین پر سوئے اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کئے بغیر ہمارا جشن ادھورا ہے۔ گزشتہ سال میں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ منفرد انداز میں آزادی کو منانے کے لئے کیمبرج کا تاریخی انتخاب کیا ہے انہوں نے کہا یہ سلسلہ جاری رہے گا ہر سال 14اگست کو کیمبرج کے قبرستان میں منایا جائے گا۔ (رپورٹ و تصاویر: عدیل خان)