مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے، بشریٰ بی بی سے نکاح ہو گیا
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
سید ابن عباس کی لارڈ میئر عابد حسین ،لیڈر آف کونسل سوزان ہنچ و دیگر نمائندوں سے ملاقات
بریڈفورڈ :برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے اپنے دورہ بریڈفورڈ کے دوران بریڈفورڈ کے لارڈ میئر عابد حسین، لیڈر آف کونسل سوزان ہنچ کلف اور کونسل کے دیگر نمائندوں سے بریڈفورڈ کے سٹی ہال میں ملاقات کی۔ انہیں سٹی ہال کا چکر لگوایا گیا جو ایک تاریخی عمارت ہے۔ ہائی کمشنر نے لارڈ میئر کو یہ معزز عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے لیڈر آف کونسل کو چیئر آف ویسٹ یارکشائر کمبائنڈ اتھارٹی کا عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔ عمران حسین ایم پی نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان بریگزٹ کے پیش نظر برطانیہ کے ساتھ پہلے سے مضبوط کاروباری اور تجارتی تعلقات کا خواہشمند ہے جب برطانیہ کو یورپی یونین سے باہر نئی منڈیوں کی تلاش ہو گی۔ انہوں نے برطانوی کاروباری اداروں کو پاکستان میں موجود تجارتی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی جو خاص طور پر اس وقت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ جب چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ ہائی کمشنر نے بریڈ فورڈ کو پاکستان کے کسی شہر کا جڑواں شہر بنانے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں خطوں کے درمیان تجارتی تعلقات اور ثقافتی تبادلوں کو نئی قوت ملے گی۔ ہائی کمشنر نے کثیرثقافتی عقائد کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور معاشرے کو آپس میں ضم کرنے کے لئے بشپ آف بریڈفورڈ کی کاوش کو بھی سراہا۔ انہوں نے سماجی اور کمیونٹی سرگرمیوں میں نوجوانوں کو ساتھ ملانے کی اہمیت پر زور دیا اور کونسل کے نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ پاکستان قونصلیٹ کے ساتھ مل کر نوجوانوں سے متعلق سرگرمیاں ترتیب دیں۔ ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ وہ پی آئی اے اور برٹش ایئرویز دونوں کی انتظامیہ سے بات کریں گے کہ وہ لیڈز سے پی آئی اے کی سروس بحال کریں جس سے بریڈ فورڈ/ لیڈز اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے میں بھرپور مدد ملے گی۔ لارڈ میئر اور لیڈر آف کونسل نے بریڈفورڈ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔ دونوں فریقوں نے کاروبار کے فروغ اور لوگوں کے درمیان بہتر تعاون کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ قونصل جنرل احمد امجد علی بھی اس موقع پر ہائی کمشنر کے ہمراہ تھے۔