چار سال قبل کوڑے پر سرمایہ کاری کرنے والے کو قسمت نےبیٹھے بٹھائے 22 ہزار ڈالر کا مالک بنا دیا
اوسلو ... قسمت کی دیوی سے لوگ عام طور پر خفا ہی رہتے ہیں ساری ساری عمر لاٹری کھیلتے ہیں مگر انعام نہیں نکلتا لیکن یہ دیوی کیسے مہربان ہوتی ہے اسکی کی ایک مثال دنیا کو ایک عام سےشخص کرسٹوفر کے ذریعے دیکھنے کو ملی۔ ناروے کے باشندے کرسٹوفرکوچ نے چار برس قبل امریکی مارکیٹ میں ورچوئیل کرنسی بٹ کوائن میں 22 ڈالر کی سرمایہ کاری کی جسکا نتیجہ انہیں اب ساڑھے آٹھ لاکھ امریکی ڈالر فائدے کے ساتھ ملا۔
بٹ کوئنز دنیا کی پہلی ڈیجیٹل مگر انتہائی غیر مستحکم کرنسی ہے جس کا استعمال انٹرنیٹ پر خریداری کے لیے ہوتا ہے۔ اس کرنسی کو صارف اپنے فون یا کمپیوٹر پر موجود انکرپٹڈ والِٹ میں رکھتا ہے۔ کرسٹوفر کوچ نے کہا کہ انھیں ورچوئل کرنسی کی قدر میں اضافے کے بارے میں اخبار میں خبر پڑھ کر اپنی سرمایہ کاری یاد آئی۔
انھوں نے کہا کہ انھیں اچانک معلوم ہوا کہ ان کے پانچ ہزار بٹ کوئنز یا سکوں کی مالیت ساڑھے آٹھ لاکھ امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ ناروے کے میڈیا نے کوچ کے حوالے سے بتایا کہ ’میرے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ میری سرمائے کی قدر میں اس قدر اضافہ ہوگا۔ کرسٹوفر کوچ نے کہا کہ سنہ 2009 میں انکرپشن پر تحقیق کرنے کے بعد انھوں نے ورچوئل کرنسی میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ اب اوسلو کے ایک مہنگے علاقے میں فلیٹ خریدنے کے قابل ہوئے۔ انھوں نے یہ فلیٹ اپنے پانچ ہزار بٹ کوائنز کا پانچواں حصہ بیچ کر حاصل کیا۔