مقبول خبریں
جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کریگی
برطانیہ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں کسی اور ملک میں نہیں: رحمان چشتی و دیگر
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان ہم سب کا وطن ہے اوراسے ملکر خوب سے خوب تر بنانا اورسنوارنا ہے: شہباز شریف
لاہور: وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سب کو ملکرکام کرنا ہے پاکستان ہم سب کا وطن ہے اوراسے ملکر خوب سے خوب تر بنانا اورسنوارنا ہے ۔ یہ وقت نفاق کا نہیں بلکہ اتفاق کا ہے ، اتحاد کی قوت سے ملک آگے بڑھے گا۔ ’’میں ‘‘کی روش نے بے پناہ نقصا ن کیا ،ملک و قوم کی خاطر ‘‘ہم ’’کے راستے پر چلنا ہوگا۔ قومی منصوبوں پر سیاست کرنا کسی صورت مناسب نہیں، منصوبے ہم سب کے سانجھے منصوبے ہیں اورہمیں ملکر ان کو آگے بڑھانا ہے تاکہ عوام ان منصوبوں سے پوری طرح فائدہ اٹھاسکیں۔ دریں اثنا پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر میں ہفتہ صحت خدمت کا آغاز ہو گیا ، وزیراعلیٰ نے پیغام میں کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ہفتہ صحت خدمت منانے کا مقصد غریب عوام کو صحت کی اہمیت سے متعلق آگاہی دینا اور علاج معالجہ کی مفت سہولتیں فراہم کر نا ہے ، علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا ہے صحت کے شعبہ کی بہتری او رعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے وسائل صرف کر کے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتربنایا جار ہا ہے ۔سرکاری ہسپتالوں میں ہر سال اربوں روپے کی معیاری ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ہفتہ صحت خدمت کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں مربوط بلڈ سکریننگ، ویکسینیشن اورآگاہی کیمپ لگائے جائیں گے ۔میڈیکل کیمپوں میں ہیپاٹائٹس ،ایڈز ، ملیریا ، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کی تشخیص کیلئے فری ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلٰی نے پینے کے پانی کو ٹیسٹ کرنے کے لئے موبائل لیبارٹریز اور موٹر بائیکس،واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا، شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے -متعلقہ ضروری امور جلد طے کر کے آگے کی جانب پیشرفت کی جائے اورپروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے ہفتہ وار میٹنگ کی جائے ، پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے کیا جا رہاہے جس کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں اور مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کو پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ دیہات اور دوردراز علاقوں کے پانی کو چیک کرنے کیلئے موٹر بائیکس،واٹرٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس اقدام سے پینے کے گندے پانی سے لگنے والی بیماریوں سے چھٹکارا ملے گا ۔