مقبول خبریں
جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کریگی
برطانیہ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں کسی اور ملک میں نہیں: رحمان چشتی و دیگر
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
آزادی کے 70 سال، کراچی تا خیبر جشن ہی جشن، پورا ملک سبز رنگ میں رنگ گیا
لاہور: خدا کرے کہ میری ارض پاک پہ اترے وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو۔ ملک کا 70 واں یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ ہم ارض پاک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور ہر مشکل کا مل کر مقابلہ کریں گے۔یوم آزادی پر دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی و استحکام اور ترقی کیلئے دعاؤں سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے دستے نے مزار پر ذمہ داریاں سنبھال لیں اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو سلام پیش کیا۔ کمانڈنٹ کموڈور عدنان احمد نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے اور شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کو سلامی دی۔ گیریژن کمانڈر لاہور میجر جنرل محمد عامر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی جشن آزادی ملی جذبے اور دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے اور پرچم کشائی کی تقاریب بھی ہو رہی ہیں۔