مقبول خبریں
پاکستانی و کشمیری برطانوی شہریوں کا تمام شعبہ جات میں نمایاں مقام باعث فخر ہے:افضل خان
عمران خان خود اپنی پارٹی کیلئے باعثِ شرمندگی ہے : ڈاکٹر اشرف ،ملک ریاض،شاکرقریشی
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تین نوجوان ، ایک مسجد شہید کر دی
سری نگر:بھارتی قابض فوج کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر میں چھاپوں کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کر دیا ، ایک مسجد بھی شہید کر دی گئی ، ادھر نامعلوم افراد کے حملے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی دہشت گردی جاری ہے ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے اونیرا میں راشٹریہ رائفلز، سنٹرل ریزرو پولیس اور سپیشل آپریشنز گروپ نے مشترکہ آپریشن کے دوران قابض فوج تین نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ ان کی شناخت عمر مجید شیخ ، عادل ملک اور عرفان شیخ کے نام سے ہوئی ہے ، رات گئے شروع کئے گئے آپریشن کے دوران فورسز نے دھماکہ خیز مواد سے ایک مسجد کو شہید اور چار گھروں کو تباہ کر دیا ۔ادھر قابض فوج نے آپریشن کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ۔ دوسری جانب آپریشن سے پہلے نامعلوم افراد نے فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے دو فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔