مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
لودھراں نے ثابت کیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں:نواز شریف
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
’’ یوم الحاق پاکستان ‘‘ بھرپور طریقے سے منا ئیں گے:مسلم کانفرنس برطانیہ
مانچسٹر:مسلم کانفرنس ایک نظریاتی جماعت ہے،بانی رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس ’’مرحوم ‘‘ اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ’’مرحوم ‘‘ کی قربانیوں،سیاسی سوچ و افکار کو لیکر ہم ان کے بتائے ہوئے احکامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے صدر جماعت سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خاں کی والہانہ قیادت میں مصروف عمل ہیں،مسلم کانفرنس برطانیہ بھر میں قائد کے حکم کو مد نظر رکھتے ہوئے23اگست کو ’’ یوم الحاق پاکستان ‘‘ کو بھرپور طریقے سے منا کر عہد تجدید نو کرے گی،یہ باتیں مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی اور سیکرٹری جنرل شبیر ملک نے مشترکہ طور پر ایک بیان کے ذریعے میڈیا نمائندگان سے کیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یہ منشور ہے کہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق خود ارادیت دیا جائے اور اس کے بعد ہماری منزل الحاق پاکستان ہے ہماری جماعت اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی بھی کوتاہی نہیں کرے گی اپنے محسنوں کی باتیں ہمارے لئے سرمایہ حیات ہیں،انہوں نے برطانیہ کے جماعتی کارکنان اور عہدیداران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ23اگست کو یوم الحاق پاکستان منانے کیلئے ابھی سے پروگراموں کو تشکیل دینا شروع کردیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر