مقبول خبریں
روہنگیا مسلمانوں کی مذہب کے نام پر نسل کشی قابل قبول نہیں: افضل خان
اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے چھڑالیاگیا
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا: وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرکیخلاف مکمل ہڑتال، زبردست احتجاجی مظاہرے
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ ریجن کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالہ سے عشائیہ
مانچسٹر:قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ایک آزاد مملکت کی بنیاد رکھ کر برصغیر کے مسلمانوں پر احسان عظیم کیا،دنیا کی تاریخ میں مدینہ منورہ کی ریاست کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جس کی بنیاد مذہب اسلام کے تام پر رکھی گئی افسوس کا مقام ہے کہ آج ستر سال گزارنے کے باوجود تمام طاقتور قوتوں تے ملک کو آگے لے جانے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کے حصول اور ملک دشمن طاقتوں کے آلہ کار بن کر نقصان پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے اب پاکستانی قوم کرپشن مافیا اور وسائل کا غلط استعمال کرنے والوں کو جان چکی ہے ایسے عناصر کے مادر وطن سے خاتمے کا آغاز ہو چکا ہے،ایسے میں قائد اعظمؒ کے حقیقی پاکستان کے خواب کا عملی جامہ پہنانے اور دھرتی سے نا انصافی،اقرا پروری اور کرپشن کے خاتمہ،عدل و انصاف،اہلیت و قابلیت کی بحالی کیلئے ایک مرد مجاہد،چٹان کی طرح مضبوط اعصاب کے مالک ہمارے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بیڑا اٹھایا ہے اور انکی شخصیت میں امید کی روشن کرن نظر آ رہی ہے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید عبدالباسط شاہ مشوانی،نارتھ ریجن کے صدر منور خان نیازی نے تحریک انصاف نارتھ ویسٹ ریجن کی جانب سے پاکستان کے سترہویں یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ ایک رنگا رنگ عشائیہ کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ نئے پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کیلئے اپنے لیڈر عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں اس کیلئے ہم کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے تاکہ ہم بھی فیصلہ کن کردار ادا کر سکیں ہم تحریک انصاف کی موجودہ ممبر شپ کو بہت جلد دوگنا کرنے کیلئے بھرپور کام کریں گے پاکستان کی عوام کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے ذہنی طور پر تیار ہے اس سلسلے میں عوام کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے،آئیے ہم تجدید عہد کریں کہ پاکستان کے شاندار اور روشن مستقبل کیلئے ملکر عمران خان کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھیں اور پھر پاکستان کو ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیں،اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،بابرکت سعادت شعیب رشید نے حاصل کی،حمد محمد سرور جبکہ نعت رسولؐ کا شرف سلمان باٹھ کو نصیب ہوا،قومی ترانہ ننھی منی بچیوں نے پیش کیا،نظامت کے فرائض عمران چوہدری،عالیہ،چوہدری نواز اور حفیظ انجم نے مشترکہ طور پر سر انجام دیئے،نارتھ ویسٹ ریجن کے سیکرٹری جنرل نوید بھٹی نے14اگست1947آزادی کے دن تاریخی حوالہ سے بیان کیا،مہمان خصوصی منصور آفاق تھے،اس موقع پر تحریک انصاف آرگنائزنگ کمیٹی برطانیہ کے رکن حاجی چوہدری محمد سردار،محمد اقبال،چوہدری جاوید اقبال،شہناز صدیق،ذیشان محبوب،عظمیٰ ملک و دیگر راہنمائوں کے علاوہ مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر