مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا کپتان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج جاری
مقبوضہ کشمیر: بی جے پی کا اتحاد ختم کرنے کا اعلان، وزیراعلیٰ مستعفی
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی اسمبلی میں99فیصد کرپٹ طبقہ بیٹھا ہے: راجہ سجاول حسین
اولڈہم:بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کی بنیاد رکھی اور جس قسم کے جمہوری نظام حکومت بارے سوچا تھا اور ریاست کی عوام کو خوشحال بنانے اور ایک ترقی یافتہ مملکت کی وجہ سے عالم اقوام نمایاں مقام حاصل کرنے کی بنیاد رکھی تھی،افسوس ہے سب نے ملکر اسے لوٹنے کا منشور اپناتے ہوئے اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے استعمال کیا اس میں ہمارے سیاستدان کا کردار بھی نمایاں حیثیت کا حامل ہے بجائے سیاسی رواداری سوچ میں پختگی پیدا کرنے اور اسلام کے بنیادی وضع کردہ اصولوں اخلاقیات،برداشت،صبر و تحمل کا دامن ہاتھ میں پکڑ کر چلنے کے اسکے بر عکس کرنا شروع کر دیا ہے،گزشتہ چند دنوں سے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ایک دوسرے کے کردار پر کیچڑ اچھالنے سے بحیثیت ایک انسان انتہائی دکھ ہوا ہے کہ ہم اس قدر گر گئے ہیں کہ اپنے مذہب کو بھی بھول گئے ہیں جس میں ایک دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالنے بارے واضع طور پر کہا ہے یہ ہم سب کیلئے لمحہ فکر یہ ہے اور ایسے تمام فعل شدید مذمت کے متقاضی ہیں،ان خیالات کا اظہار برطانیہ کی سیاسی،سماجی و کمیونٹی شخصیت راجہ سجاول حسین نے پاکستان میں پچھلے ایک ہفتہ سے رونما ہونے والے واقعات کے بعد میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی اسمبلی میں99فیصد کرپٹ طبقہ بیٹھا ہوا ہے جنکا مقصد صرف لوٹ مار کر کے مال بنا کر اگلے انتخابات کی تیاری کرنا ہے،اس مافیا سے جان چھڑانے کا واحد طریقہ صرف عوام ہے اگر وہ خواہ کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی راہنما ہو اسکا محاسبہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں تو پھر ایک پاک صاف اصول پرست اور حقیقی عوامی نمائندگان کا ٹولہ انکی نمائندگی کا فرض احسن طریقے سے ادا کرے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر