مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
امریکی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، فیصلہ واپس لیا جائے:وزیر اعظم
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر :کپواڑہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 5 نوجوان شہید
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری ہے، کپواڑہ میں 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا، جبکہ پامپور کے علاقے سومبر میں تشدد کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ماچھل میں آپریشن کیا اور فائرنگ کر کے 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا، ادھر شوپیاں کے علاقے عالم گنج سے اشتیاق احمد واگے کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے رات کو فائرنگ کی آواز سنائی دی اور کچھ دیر بعد اشتیاق کی خون میں لت پت نعش ملی۔دوسری طرف پامپور کے علاقے سومبر میں قابض فوج کی بربریت سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، ادھر صحافی پر تشدد کے خلاف صحافیوں نے ایس ایس پی ہندواڑہ کے دفتر کے باہر دھرنا دیا، گزشتہ ماہ 33 بے گناہ کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوئے۔