مقبول خبریں
بار سلونا میں دہشت گردی کے واقعہ پر سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی رہنمائوں کی مذمت
علامہ سید ظفر اللہ شاہ کی قیات میں محبان وطن کی مرحوم چوہدری رحمت علی کی قبر پر حاضری
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
فوج کے تمام سربراہوں سے اختلاف کا تاثر درست نہیں، کئی سے اچھی بنی: نواز شریف
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
راجہ عبدالرحمن کی فیملی کی طرف سے سابق چیف جسٹس آزادکشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں اصل سیاسی جنگ 2018 کے انتخابات میں ہو گی: چوہدری طارق فاروق
اولڈہم:پاکستان کے اندر اصل سیاسی جنگ آئندہ سال2018میں ہونے والے عام انتخابات میں ہو گی جنہوں نے عدالتوں کا سہارا لیکر اس معرکہ میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کی ہے انہیں اپنی قوت کا بخوبی اندازہ الیکشن میں ہو جائے گا،مستقبل قریب میں ہمارے قائد میاں نواز شریف کو جس طرح ذوالفقار علی بھٹو کا سیاسی قتل کیا گیا یہ بھی اسی طرح کا فیصلہ تو نہیں ہے،ہمارے قائد میاں نواز شریف لائق تحسین ہیں جنہوں نے قانون کی بالا دستی کیلئے عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کو باوجود شدید تحفظات کے کھلے دل سے تسلیم کر کے عہدہ چھوڑ دیا یہ انکی سیاسی بالغ نظری اور حقیقتاً قومی راہنما ہونے کا عملی ثبوت ہے ہم انکے ادنیٰ کارکنان سلام پیش کرتے ہوئے انکے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں یہ باتیں آزاد کشمیر کے سینئر وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما چوہدری طارق فاروق نے اولڈہم برانچ کے صدر چوہدری رزاق قادری کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے موقع پر کیں،انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دن ایک جلسہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جو گندی اور اخلاق سے گری ہوئی توہین آمیز زبان جو ہمارے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے بارے میں استعمال کی ہے اس سے آزاد کشمیر کی عوام کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے انکو پوری کشمیری قوم سے معافی مانگنی چاہئے کشمیریوں کے جذبات سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،عمران خان کو مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کی حساسیت بارے آگاہی ہونی چاہئے اور انہیں سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر