مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا کپتان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج جاری
مقبوضہ کشمیر: بی جے پی کا اتحاد ختم کرنے کا اعلان، وزیراعلیٰ مستعفی
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں عدالت عظمیٰ نے منصفانہ فیصلہ کر کے تاریخ رقم کی:سید باسط شاہ مشوانی
اولڈہم:پاکستان میں عدالت عظمیٰ نے غیر جانبدارانہ اور قانون کے عین مطابق منصفانہ فیصلہ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اس پر ایک کرپٹ شخص کے وفادار اخلاقیات اور قومی مفادات کو پس پشت ڈال کر غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں جو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جا سکتی،گزشتہ دن آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے تمام حدود پار کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اب ہمیں میاں نواز شریف کے نا اہل ہونے کی وجہ سوچنا ہو گی کہ کس ملک کے ساتھ الحاق کیا جائے یہ ایک ایسا ناقابل معافی جرم ہے کہ قومی غداری کے زمرے میں آتا ہے ایسے غیر سنجیدہ اور سیاسی سوچ سے نا بلد شخص کا ریاست کے بڑے عہدے پر فائز رہنا ملکی سلامتی کیلئے شدید ترین خطرہ ہے اس بارے قانونی کارروائی کی فی الفورضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے سیکرٹری جنرل سید باسط شاہ مشوانی نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اب ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے کہ میاں نواز شریف بھارت نواز تھے اسی وجہ سے انکے حواری بھی ایسی سوچ کو پروان چڑھا رہے ہیں ملکی سلامتی اولین ترجیح ہونی چاہئے نہ کہ جذبات کی روح میں بہہ کر ہوش و حواس کھو بیٹھیں ایسے کرداروں کا محاسبہ ہونا چاہئے،تحریک انصاف برطانیہ اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے انہیں فی الفور اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا کہتی ہے انکا اقتدار میں رہنا تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کیلئے خطرہ ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم بھرپور مظاہروں کا سلسلہ شروع کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر