مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
لودھراں نے ثابت کیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں:نواز شریف
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
آصف علی زرداری نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا: خواجہ کلیم الرحمن
مانچسٹر:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 62سالگرہ کا کیک سابق مشیر حکومت خواجہ کلیم الرحمن کی رہائش گاہ پر کاٹا گیا،خواجہ کلیم الرحمن کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے سالگرہ کا کیک اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ہی کاٹا،اس موقع پر مشیر حکومت خواجہ کلیم الرحمن نے کہا آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کیلئے جس طرح12سال قید و بند کی صورتیں بہادری کے ساتھ برداشت کی اس کی مثال پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی،آصف علی زرداری جمہوری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے،آصف علی زرداری نے بی بی شہید کی مفاہمت کی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کی عوام کو ان کے حقوق دلانے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور سی پیک جیسے اہم منصوبے کی بنیاد رکھی اور آج سی پیک کا منصوبہ آصف علی زرداری کی ہی مرہون منت ہے،سابق مشیر خواجہ کلیم الرحمن نے مزید کہا آصف علی زرداری کے دور حکومت میں پاکستان آج کے مقابلے میں زیادہ مضبوط تھا اور انشااللہ اللہ نے آنے والے وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہے،جس کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر