مقبول خبریں
جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کریگی
برطانیہ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں کسی اور ملک میں نہیں: رحمان چشتی و دیگر
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال، سکول، کالجز بند
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے خلاف آج شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، سکول اورکالج بند جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد آج مکمل ہڑتال ہے، ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں نے دی، وادی میں سکول، کالج اور کاروباری ادارے مکمل بند ہیں، سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں طلبا بھارتی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کررکھی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید جبکہ دو گھروں کو بھی تباہ کر دیا تھا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جولائی کے مہینے میں قابض فورسز نے 33 کشمیریوں کو شہید کیا۔