مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ وانگ زیوتاؤ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف کی نااہلی فکسڈ فیصلہ ، آرٹیکل 62کی آڑ میں بغاوت ہے:حافظ حفیظ الرحمن
اسلام آباد:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کو مکمل طور پر فکسڈ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آرٹیکل 62کی آڑ میں بغاوت کی گئی ہے ، کسی منصف میں جرأت ہے تو پرویز مشرف کو کٹہرے میں لائے ، آئین توڑنے اور ملک کو 75ہزار لاشوں کا تحفہ دینے والا 44ارب کا مالک ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ عمران خان را سے فنڈنگ کے کیس میں کیوں بھاگ رہا ہے اور کیا ان سے پوچھا جائے گا کہ وہ کیوں عدالتی مفرور ہے ؟ جے آئی ٹی میں مشرف کا آدمی اور تحریک انصاف کا کارکن شامل تھا، کیا پہلے کبھی ججز کی فیملیز نے وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ دینے پر عدالت میں تالیاں بجائی ہیں، میں اعلان کرتا ہوں کہ ہمارا وزیر اعظم آج بھی نواز شریف ہے اور انہیں کبھی سابق وزیر اعظم نہیں کہوں گا۔ حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ اس ملک میں وزیراعظم بہت آئے مگرلیڈرصرف دو آئے ، ایک بھٹو ، دوسرا نوازشریف ہے ۔