مقبول خبریں
بار سلونا میں دہشت گردی کے واقعہ پر سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی رہنمائوں کی مذمت
علامہ سید ظفر اللہ شاہ کی قیات میں محبان وطن کی مرحوم چوہدری رحمت علی کی قبر پر حاضری
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
فوج کے تمام سربراہوں سے اختلاف کا تاثر درست نہیں، کئی سے اچھی بنی: نواز شریف
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
راجہ عبدالرحمن کی فیملی کی طرف سے سابق چیف جسٹس آزادکشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
حسین شہید سرور کا سجادہ نشین بساہاں شریف پیر سید علی رضابخاری کے اعزاز میں استقبالیہ
لوٹن:سیاسی وسماجی شخصیت سید حسین شہید سرورنے گذشتہ روزمسلم لیگ ن آزادکشمیرکے مرکزی رہنماء رکن آزادکشمیراسمبلی اور سجادہ نشین دربارعالیہ بساہاں شریف پیر سید علی رضابخاری کے اعزازمیں اپنی رہائش گاہ کاغان ہاؤس لوٹن میں شانداراستقبالیہ دیا۔پیرسید علی رضابخاری جوآزادکشمیرکی سیاست کے ساتھ ساتھ مذہبی اور روحانی حلقوں میں بھی احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں۔استقبالیہ کے دوران مہمان اور میزبان کے علاوہ دیگر متعدد شخصیات موجودتھیں جن میں لارڈقربان حسین، سابق سیکرٹری قانون آزادکشمیر سیدعطا محی الدین قادری، میئرلوٹن محمد ایوب چوہدری ، ضلع کوٹلی کے ایڈمنسٹریٹرسردار رؤف خان، علامہ قاضی عبدالعزیزچشتی، حافظ اعجاز، پروفیسرمسعوداختر ہزاروی، روزنامہ خبریں راولپنڈی بیوروکے امتیازبٹ، ڈاکٹرسیدمحمود شاہ، ڈاکٹر رضوان بٹ، سابق کونسلر ریاض بٹ، کونسلر وحید اکبرراجہ، سابق ڈپٹی میئرکونسلر طاہرملک، شہزادعلی چوہدری، محمودملک، ایاز ملک، مظفربیگ، عمیرراٹھور اور ملک عمرفاروق ایڈوکیٹ قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر پیرسید علی رضابخاری نے کہاکہ اس وقت کشمیریوں کو متحد ہوکر مسئلہ کشمیرکو دنیاکے سامنے پیش کرناہے۔ مقبوضہ کشمیرکے مظلوم بھارتی درندگی کا شکارہیں اور بھارتی قابض افواج نے ان پر مظالم کی انتہاء کردی ہے۔کنٹرول لائن پر رہنے والے آزادکشمیرکے عوام بھی بھارتی جارحیت سے محفوظ نہیں۔انھوں نے کہاکہ خاص طورپر بیرون دنیابشمول برطانیہ و دیگر یورپ میں مقیم کشمیریوں کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیرپر اپنی وحدت اور اتفاق کا مظاہرہ کریں اور بھرپورطریقے سے دیرینہ قضیہ کشمیرخصوصاً کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو مہذب دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔انھوں نے اپنے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کرنے پر سید حسین شہید سرور کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر سید حسین شہید سرور نے بھی پیرسید علی رضابخاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے آزادکشمیرمیں ان کی سیاسی ، سماجی اور دینی خدمات کو سراہا۔ انھوں نے پیرعلی رضابخاری کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیرپر کشمیریوں کی وحدت کی اشد ضرورت ہے۔ ہم اتحاد کے بغیر کشمیرکازکو آگے نہیں بڑھاسکتے۔اس دورا ن آزادکشمیرکی سیاست پر بھی بات ہوئی اور اس امر پر زور دیاگیاکہ عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر اور بلاتفریق حل کیاجائے۔