مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
لودھراں نے ثابت کیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں:نواز شریف
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان کی کوششوں سے شریف خاندان قانون کے کٹہرے میں ہے:چوہدری سردار
اولڈہم:پاکستان اور آزاد کشمیر میں جب تک لوٹ مار کا نظام ختم نہیں ہو گا خوشحالی و ترقی محض الفاظی باتیں اور سیاسی شعبدہ بازی ہے،تاریخ میں پہلی دفعہ سیاسی حزب اقتدار کا احتساب ہو رہا ہے یہ ایک خوش آئند بات ہے،پانامہ لیکس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور خاندان کے دوسرے افراد کا نام آیا تھا،ہمارے قائد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے آج شریف خاندان مالی بد عنوانیوں کی وجہ سے قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہے اور حالات و واقعات سے عیاں ہے کہ تاریخ بنے جا رہی ہے،عدالت عظمیٰ سے انہیں نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے،پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور غریب عوام کی بہتری کا سب دار و مدار کرپٹ نظام سے چھٹکارا ہے چاہئے تو یہی تھا کہ میاں نواز شریف استعفیٰ دے دیتے لیکن اب وہ مزید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن حاجی چوہدری محمد سردار نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قانون کی بالا دستی کیلئے طاقتوروں کو قانون کے مطابق سزا دینا لازمی امر ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے حکمران صرف اپنے اقتدار کو بچانے کی فکر میں تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں جبکہ بھارتی افواج آزاد کشمیر سے ملحقہ سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولے مار رہی ہے جس سے جانی نقصان روز کا معمول بن چکا ہے،بین الاقوامی سطح پر حکومت پاکستان کی طرف سے احتجاج نہ کرنے سے کشمیری قوم سخت مایوسی کا شکار ہے ایسے حکمرانوں سے چھٹکارا وقت کا سب سے اہم ترین تقاضا ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر