مقبول خبریں
روہنگیا مسلمانوں کی مذہب کے نام پر نسل کشی قابل قبول نہیں: افضل خان
اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے چھڑالیاگیا
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا: وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرکیخلاف مکمل ہڑتال، زبردست احتجاجی مظاہرے
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
مرتضیٰ بھٹو کو شہید کرنے میں آصف علی زرداری کا ہاتھ ہے:غنویٰ بھٹو
مانچسٹر:پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما بھٹو کے ساتھی حاجی شریف کی جانب سے مقامی ہوٹل میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرمین غنویٰ بھٹو کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مقامی قیادت کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو نے کہا کہ میرے خاوند بھٹو کے بیٹے مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں آصف زرداری ملوث ہیں،بھٹو کے اصل وارث فاطمہ اور ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ہیں،ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اسی کی وجہ سے انہیں پھانسی پر لٹکا دیا گیا پاکستان میں کوئی جمہویت نہیں ہے،ڈکٹیٹر شپ ہے ہمیں موقع ملا تو ہم سب کو برابر کے حقوق دیں گے،بھٹو کے قریبی ساتھی رانا اسلم نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں براہ راست آصف زرداری اور سڈل کا ہاتھ ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے مشہور سیاسی،سماجی رہنما اور سکالر گوہر الماس خان نے کہا کہ میں مخالف پارٹی کا ہونے کے باوجود ذوالفقار علی بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی قربانیوں کو مانتا ہوں ایٹم بم پروگرام کو شروع کر کے در اصل بھٹو نے پاکستان کا مستقبل محفوظ کیا تھا،سابق میئر بریڈ فورڈ کونسلر غضنفر خالق نے کہا کہ میں نے اپنی سیاست کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو سے متاثر ہو کر کیا،بھٹو دنیا کو اکٹھا کر رہا تھا اگر انہیں شہید نہ کیا گیا ہوتا تو آج پاکستان دنیا کا ترقی یافتہ ملک ہوتا،مرتضیٰ بھٹو کے ساتھ اور جیالے بشیر کھرل نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو میں بھٹو والی ساری باتیں تھیں اسے سازش کے تحت زرداری پارٹی نے مار دیا،مرتضیٰ زندہ ہوتے تو آج بھی بھٹو کی حکومت ہوتی،OPSکی صدر پامیلا اشرف نے کہا کہ ہم اپنی تنظیم کے ذریعے ساری دنیا میں لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں غنویٰ بھٹو کو مانچسٹر آنے پر مبارک دیتے ہیں،OPSبرمنگھم کی صدر سماجی راہنما نجمہ حفیظ نے کہا میں نے بھٹو کی سیاست سے بہت کچھ سیکھا اب ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائلOPSکے ذریعے حل کر رہے ہیں،نظامت کے فرائض مخدوم امجد حسین شاہ اور زرقا صاحبہ نے بہت ہی اچھے طریقے سے نبھائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر