مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
امریکی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، فیصلہ واپس لیا جائے:وزیر اعظم
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
احمد نثار بیگ قادری کی جانب سے شیڈو امیگریشن وزیر افضل خان کے اعزاز میں استقبالیہ
مانچسٹر:قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر کے مہتم احمد نثار بیگ قادری کی جانب سے برطانیہ کی مقبول سیاسی شخصیت اور شیڈو امیگریشن وزیر افضل خان کے اعزاز میں ظہرانہ اور عید ملن پارٹی کی گئی،جس میں ممتاز علماء کرام،سیاسی،سماجی اور عوام نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد نثار بیگ قادری نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ افضل خان جو ہم ہی سے ہے جس نے کونسلر،میئر اور ایم ای پی ہوتے ہوئے ہمیشہ عوام کے کاموں میں دلچسپی لے کر انکے مسائل حل کئے ہیں ہم انہیں شیڈو امیگریشن وزیر بننے پر دلی مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پہلے کی طرح لوگوں کی خدمت کریں گے،علماء کرام کی خدمات ہمیشہ لوگوں کیلئے ہے اور افضل خان کو بھی جس جگہ پر ضرورت ہوئی ہم حاضر ہیں،علامہ شاہجہان مدنی نے کہا کہ افضل خان نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیر کیلئے کام کیا ہم انہیں وزیر بننے پر مبارکباد دیتے ہیں،مزمل شاہ،علامہ فضل سبحان،ہارون کھٹانہ،میاں امجد،محمد صفدر،ہارون عباسی،رانا عبدالرئوف اور دیگر نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر