مقبول خبریں
میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے وزیر اعظم کہلوانے کا جواز کھو چکے:پی ٹی آئی برطانیہ
تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
لگ رہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت سب جیل جائیں گے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری،مزید2کشمیری نوجوان شہید،مکمل ہڑتال
سید حسین شہید سرور کا ن لیگ کوٹلی کے جنرل سیکرٹری خورشیدقادری کے اعزاز میں ظہرانہ
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
خالد محمود خالق سے ’’ ڈی آئی جی ‘‘مظفر آباد ہیڈ کوارٹرز آزاد کشمیر پولیس کی ملاقات
وہ میٹنگ اور نیازی ؟
پکچرگیلری
Advertisement
وزیراعظم نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے والے عظیم لیڈر ہیں :وزیر اعلیٰ شہباز شریف
لاہور:وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے والے عظیم لیڈر ہیں جن کی قیادت میں ملک ترقی کی منزل کی جانب رواں دواں ہوا ہے اور منصوبوں میں شفافیت اور رفتار کے ایسے معیار قائم کئے گئے ہیں جس کی مثال پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں ، تاریخ میں قومی وسائل بچانے کی ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔ایسی مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں جس نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار قائم کئے ہیں اور قومی وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر صرف کیا ہے ۔ قوم ملک پر 20 سال سے چھائے اندھیرے دور کرنے کے حوالے سے وزیراعظم محمد نوازشریف کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ترقی کا راستہ روکنے والوں کے منفی طرز عمل اور منفی کردار کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے وفد اور رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا منشور محروم معیشت طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت اپنے منشور پر کامیابی سے عمل پیرا ہے ۔ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو خدمت کا جو مینڈیٹ دیا تھا اس کی پوری لاج رکھی ہے اور تیز رفتار ترقی اور مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ تیز رفتار ترقی سے عوام کی خوشحالی کے مخالفین کا خوف اور بے چینی بڑھ رہی ہے اور خدمت خلق کے جذبے سے عاری بعض سیاسی عناصر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسترد شدہ سیاسی عناصر ہوس اقتدار کی خاطر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور یہ عناصر اپنی شکست کا بدلہ عوام کی ترقی کا سفر روک کر لینا چاہتے ہیں لیکن اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے خواہشمند ہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام ہوں گے کیونکہ کہ عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں اور وہ خدمت کرنے والوں اور خدمت کے سفر کو روکنے والوں کو جان چکے ہیں ۔ چور دروازوں سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔