مقبول خبریں
میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے وزیر اعظم کہلوانے کا جواز کھو چکے:پی ٹی آئی برطانیہ
تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
لگ رہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت سب جیل جائیں گے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری،مزید2کشمیری نوجوان شہید،مکمل ہڑتال
سید حسین شہید سرور کا ن لیگ کوٹلی کے جنرل سیکرٹری خورشیدقادری کے اعزاز میں ظہرانہ
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
خالد محمود خالق سے ’’ ڈی آئی جی ‘‘مظفر آباد ہیڈ کوارٹرز آزاد کشمیر پولیس کی ملاقات
وہ میٹنگ اور نیازی ؟
پکچرگیلری
Advertisement
آزادی کے بعد کشمیریوں کی منزل الحاق پاکستان ہے:چوہدری بشیر ، شبیر ملک
مانچسٹر:آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے بانی رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس’’ مرحوم ‘‘ کی سوچ و فکر اور اس کے بعد مجاہد اول سردار عبدالقیوم خاں کی قائدانہ صلاحیتوں اور سیاسی استقامت کے ساتھ نظریہ الحاق پاکستان کی تکمیل کیلئے کشمیر کی آزادی کیلئے کاوشیں جماعت کے عہدیداران اور کارکنان کے لئے سرمایہ حیات ہیں اسی سوچ و فکر کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہماری سیاست کا محور ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر احمد رٹوی اور سیکرٹری جنرل شبیر ملک نے مشترکہ طور پر13جولائی سے لیکر19جولائی تک برطانیہ بھر میں مسلم کانفرنس کی جانب سے ہفتہ الحاق پاکستان بارے تقریبات کا انعقاد کرنے بارے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بعد کشمیریوں کی منزل الحاق پاکستان ہے اسکی زندہ مثالیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے باوجود بھرپور مظاہروں کے دوران پاکستان کا پرچم سر بلند کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر کے مختلف شہروں میں مسلم کانفرنس کے عہدیداران و کارکنان ہفتہ الحاق پاکستان منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں اور انتہائی پر عزم ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر