مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
برمنگھم:برمنگھم کشمیر ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوں گے، بھارتی لابی کشمیر ریلی کو ناکام کرنے لیے متحرک ہے لیکن ہمیں پُرامن احتجاج کا حق حاصل ہے اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ماضی طرح اس بار بھی کشمیر ریلی کی صورت ریکارڈ تعداد میں جمع ہوکر بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے ۔ فہیم کیانی، محمد غالب ،نجیب افسر،راجہ ایاز، انعام الحق ، قمرعباس،اعجاز صدیقی اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے عالمی برادری کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے۔ گزشتہ کئیں دھائیوں سے کشمیری عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں اس لیے ہر اہم موقع پر احتجاجی مظاہروں جلسے جلوسوں کی صورت کشمیریوں کاپیغام عالمی برادری تک پہنچایا ہے برہان وانی کی شہادت کے بعد برطانیہ بھر اور برمنگھم میں کئی ایک مظاہرے کیے اور اسی کی تسلسل جاری ہے۔ بھارتی لابی نے برمنگھم کونسل کو ہماری کمپین کے پرنٹ میڑیل کو تبدیل کرکے گمراہ کیا اور ایسے مواد کو ہمارے ساتھ منسلک کیا جس کا سرے سے وجود نہیں ہے۔ برہان وانی کی شہادت کشمیر ایشو کے لیے عالمی سطح پر اہم بریک تھرو ہے جس کی وجہ سے اقوام متحدہ کے فلور سمیت عالمی اداروں اور کئی برطانوی کونسلز نے کشمیریوں کے حق میں قراردادیں پاس کیں اور برطانوی پارلیمنٹ میں کئی گھنٹے بحث ہوئی کشمیریوں کے حقوق کی بات کرنے کا حق ہمیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی روح سمیت ہر انسانی ادارے کی طرف سے حاصل ہے اور کشمیریوں کے حق کی بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، کشمیرایشو کے حل لیے پُرامن اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور یہ جد جہد مطالبہ پورا ہونے تک جاری رکھی جائے گی۔