مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
صدرریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
میاں صاحب نظریے کو سمجھتے نہیں، وقت کے ساتھ مؤقف بدلنا نظریہ نہیں ہوتا:بلاول
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی : راجہ مقصود کاکڑوی، راجہ آفتاب شریف
اولڈہم:مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اس کی سب سے اہم اور بنیادی وجہ یہ ہے کہ آزادی کی شمع کا علم نوجوانوں،بچوں اور عورتوں نے اٹھا لیا ہے اس ضمن میں برہان وانی نے جام شہادت پا کر اس تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی اسی جذبہ کو لیکر اب کشمیری قوم آگے بڑھ رہی ہے اور انہیں اپنی جانوں کی بالکل پرواہ نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و چیئرمین راجہ آفتاب شریف نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ جولائی کو برہان وانی کی شہادت کے دن کاکڑو ہائوس میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور اس دن تجدید عہد کیا جائے گا کہ انکی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھتے ہوئے آزادی کی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا اس وقت مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کے حالات اور بھارتی سکیورٹی اداروں کی وحشیانہ نا قابل بیان و برداشت جارحیت قابل مذمت ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی شنوائی نہیں ہے اس کیلئے ہم سب کو عملی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے برہان وانی و دیگر کشمیریوں جنہوں نے جام شہادت نوش کیا کی قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر آزادی کی جدو جہد کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر