مقبول خبریں
جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کریگی
برطانیہ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں کسی اور ملک میں نہیں: رحمان چشتی و دیگر
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
8جولائی کو برہان وانی کی برسی پر مانچسٹر میں تقریب منعقد کرینگے:راجہ نجابت حسین
اولڈہم:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ8جولائی کو برہان وانی کی برسی پر مانچسٹر میں خصوصی تقریب منعقد کرے گی جس میں آزا دکشمیر اسمبلی ممبران سحرش قمرMLA،نسیم وانیMLA،راجہ جاوید اقبالMLAاور نارتھ ویسٹ کے ممبران پارلیمنٹ شرکت کریں گے تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے گزشتہ چند دنوں میں کشمیر کانفرنس،کشمیر سیمینار اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کے پروگراموں میں شرکت پر تمام ممبران پارلیمنٹ کشمیری و پاکستانی تنظیموں اور کمیونٹی لیڈروں کا اپنی تنظیم کی طرف سے شکریہ ادا کیا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ تحریک حق خود ارادیت یورپ اپنے بنیادی نکتہ نظر کے مطابق تمام لوگوں،تنظیموں اور مکاتب فکر کے ساتھ ملکر کام کرنے کی پالیسی پر کام جاری رکھے گی،ہم نے ماضی میں اپوزیشن لیڈر،وزیر اعظم،صدر اور ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ متعدد سیاسی رہنمائوں کی میزبانی کی ہے اور آئندہ بھی تمام کشمیری لیڈر شپ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کشمیرپر منعقدہ تقریبات میں شامل کرتے رہیں گے اور مسئلہ کشمیر کو برطانیہ اور یورپ میں اجاگر کرنے کیلئے برطانوی سیاسی جماعتوں میں بھی بلا امتیاز سیاسی وابستگی کشمیر پر لابی جاری رکھیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم کو یورپی سیاستدانوں تک پہنچاتے رہیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر