مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
صدرریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
میاں صاحب نظریے کو سمجھتے نہیں، وقت کے ساتھ مؤقف بدلنا نظریہ نہیں ہوتا:بلاول
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
جرمی کوربن کا افضل خان کو شیڈو امیگریشن منسٹر بنانا عظیم کام ہے :سیاسی ،سماجی و کمیونٹی رہنما
مانچسٹر:برطانیہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں ایشیائی امیدواروں کی کامیابی خوش آئند تھی،لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے زیادہ ممبران پارلیمنٹ ہیں کیونکہ انہوں نے جو اپنا منشور عوام تک پہنچایا وہ متوسط اور درمیانے طبقات کی ترجمانی کرتا ہے،جرمی کوربن حقیقی عوامی راہنما کے طور پر ابھرے ہیں اور اب انہی کے انقلابی اقدامات کی وجہ سے جماعت کی مقبولیت میں تیزی سے نو منتخب رکن پارلیمنٹ اور تجریہ کار سیاستدان افضل خان کو شیڈو امیگریشن منسٹر کی ذمہ داریاں دیکر ایک عظیم کام کیا ہے اس سے ایشائی کمیونٹی کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،ان جذبات و احساسات کا اظہار سیاسی ،سماجی و کمیونٹی راہنمائوں چوہدری بشیر احمد رٹوی،چوہدری الطاف شاہد،منور خان،راجہ مقصود حسین کاکڑوی،چوہدری شبیر احمد بہملوی،امجد حسین مغل و دیگر نے مشترکہ طور پر میڈیا نمائندگان سے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ افضل خان اس سے پہلے یورپین پارلیمنٹ میں اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں،جرمی کوربن کی سوچ،سیاسی سمجھ بوجھ و تدبر قابل ستائش ہے کنزرویٹو پارٹی کی حکومت نے امیگریشن پالیسی میں مساوی قانون کے تحت پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کیلئے سخت قوانین لاگو کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے عزیز و اقارب،دوست احباب کو برطانیہ بلانے میں شدید دقت کا سامنا ہے،افضل خان سے پوری امید ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار کریں گے تاکہ ایشیائی کمیونٹی کیلئے آسانی پیدا ہو کمیونٹی ہر قسم کی معاونت کرنے کیلئے تیار ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر