مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
صدرریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
میاں صاحب نظریے کو سمجھتے نہیں، وقت کے ساتھ مؤقف بدلنا نظریہ نہیں ہوتا:بلاول
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
ندیم نصرت نے دورہ امریکہ میں جن خیالات کا ذکر کیا وہ باعث شرم ہیں:چوہدری الطاف شاہد
اولڈہم: ایم کیو ایم لندن کےکنونئیر ندیم نصرت نے دورہ امریکہ میں جن خیالات کا ذکر کیا وہ باعث شرم و ندامت ہیں. انہوں نے امریکہ میں مختلف احباب سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے قومی اداروں کہ خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے اسکے علاوہ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کےفاروق ستار کے بارے میں بھی انکشافات کیے کے وہ بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف رہے ھیں. ایم کیو.ایم کے پاکستان مخالف بیانات اور پاکستان مخالف سرگرمیوں پر حکومت کو ایم.کیو ایم کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرتے ہوے سیاسی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں پر فی الفور پابندی لگانی چاہیے. الطاف حسین ہمیشہ کی طرح اب بھی پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کر رہا ہے .ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے حکومت پاکستان اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ مادر وطن کے غداروں الطاف حسین کے ساتھ ندیم نصرت کو بھی انٹرپول کے زریعے پاکستان لایا جائے اور پاکستان اور قومی اداروں کے وقار اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے پر مقدم درج کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئ ایسی جرآت نہ کر سکے اور کوئ بھی دھرتی کی طرف میلی آنکھ اٹھانے سے پہلے لاکھ بار سوچے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کو تقویت ملے گی.